Friday, September 13, 2024
homeہندوستاناحمد آباد کی مسجد میں اے ٹی ایس کا سرچ آپریشن

احمد آباد کی مسجد میں اے ٹی ایس کا سرچ آپریشن

احمدآباد:(ایجنسی)

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنےوالے کشن بھرواڑ کے قتل معاملے میں گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم پیر کی شام مولانا ایوب کو لے کر جمال پور مسجد پہنچی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مسجد سے اشتعال انگیز بیانوں پر مشتمل کتاب اور نشانہ لگانے کی پریکٹس کرنے کےلیے ایئر گن اور چھڑے ضبط کیے گئے۔ بتایاجارہا ہے کہ جمال پور کی اسی مسجد میں کشن بھرواڑ کے قتل کی پلاننگ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ جانچ ٹیم نے ریاض ہوٹل کے پاس مولانا ایوب کے گھر کی تلاشی بھی لی۔

قتل کے خلاف ریاست بھر میں مخالفت کی جارہی ہے، جگہ جگہ احتجاج اور بند منایاجارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب ہندو تنظیموں نے مسلمانوں کو گھر نہ دینے کی مہم شروع کردی ہے۔وشو ہندو پریشد کے ذریعہ چلائی جارہی مہم میں مسلمانوں کے رابطے میں نہ آنے کےلیے گھر گھر جاکر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ وشو ہند وپریشد کےسورت شہر کے صدر دنیش اندھن نے کہاکہ کشن بھرواڑ کے قتل سے پورا ہندوسماج دکھی ہے، ہندو دھرم کبھی بھی کسی دیگر مذہب کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتا ہے لیکن جب ایسے ودھرمی ایسی حرکتیں کرتے ہیں تب فطری طور پر ان کے تئیں ناراضگی پیدا ہوجاتی ہے، اب ودھرمی (مسلمان) حد پار کرتے نظر آرہے ہیں، وقت برباد کئے بغیر اس طبقے کو کیسے دور رکھا جائے اس کے لیے ہم ایسے نوجوانوں کے لیے ایک مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان میںبہت شدت پسندی ہے، خواہ وہ کشن بھرواڑ کے قتل سے ہو یا کملیش تیواری کے قتل میں سورت کے نوجوان کا ملوث ہونا، جسے کبھی چلایا نہیں جاسکتا، ایک ہی مذہب کے نوجوان ایسی حرکت کیوں کررہے ہیں، اس کی جڑوں تک جانے کی بھی ضرورت ہے، اب ان کے خلاف مہم چلائی جائے گی، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہندو صرف روادار ہی نہیں ہے لیکن آپ کو مختلف زبانوں میں جواب دینے کےلیے کیل کانٹے سے لیس بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین