Wednesday, January 15, 2025
homeاہم خبریںانصاف نیوز آن لائن پورٹل کا افتتاح ...

انصاف نیوز آن لائن پورٹل کا افتتاح معروضیت و صحافتی اقدار کی پاسداری کے عزم کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر ایک نئی شروعات ۔


کلکتہ (آئی این او)
انصاف نیوز پورٹل کا ایران سوسائٹی میں منعقد ایک تقریب میں باضابطہ آغاز ہوگیا ۔سابق ممبر پارلیمنٹ و بنگلہ اخبارقلم کے ایڈیٹر احمدحسن عمران کے ذریعہ بٹن کلک کئے جانے کے ساتھ ہی ویٹ سائٹ نے کام کرنا شروع کردیا۔مولانا حسرت موہانی فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد تقریب کے شرکا نے انصاف نیوز آن لا ن کے مشمولات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی اردو صحافت میں ایک ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک ایسے نیوز ویب سائٹ کی سخت ضرورت تھی جو صحافتی اقدا ر و روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سچائی کو سامنے رکھتے ہوئے غیر جانبداری کے ساتھ نیوز پیش کرسکے ۔
آئی این او میڈیا گرو پ نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف نیوز آن لائن وسیع عزائم اور کثیر المقاصد کے ساتھ پہلے مرحلے میں اردو میں شروعات کی ہے اور اس کے بعد ہندی ، انگریزی اور بنگلہ زبان میں بھی اس کی شروعات کی جائے گی۔نیوز پورٹل سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر موجود رہے گا ۔مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔ڈیجٹیل میڈیا نیوز اور الیکٹرنک میڈیا کو براہ راست چیلنج کررہا ہے۔اسی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی ایسے افراد اور گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے صحافتی اقدار ، غیر جانبداری اور معروضیت کو درکنار کرکے صرف روپے بٹورنے کو ہی اپنا مقصد بنالیا ہے اور کارپوریٹ گھرانوں کے اشاروں پر ایک خاص گروپ و جماعت کی ترجمانی کرنے لگاہے۔اس لئے ڈیجیٹل پر انہیں چیلنج کرنے اور سچائی کو پوری قوت کے ساتھ پیش کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے اور اسی مقصد کے تحت آئی این او میڈیا گروپ کی تشکیل دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں اردو سے شروعات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین