برطانوی فوج نے داڑھی پر سینکڑوں سال سے عائد پابندی ختم کر دی

0
80
برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں اس تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا(تصویر: برطانوی محکمہ دفاع)

برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر سینکڑوں سال سے عائد داڑھی رکھنے کی پابندی ختم کر دی۔

برطانوی اخباد دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے جمعرات کو اس فیصلے پر دستخط کیے جس میں برطانوی فوج کے افسران اور سپاہیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہ چارلس برطانوی افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

اخبار کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں اس تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق سر پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی فوری طور پر لاگو ہو جائے گی۔

سروے کے نتائج کے مطابق ’بڑی اکثریت‘ نے یہ محسوس کیا کہ فوج کو یہ پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ سپاہی داڑھی رکھ سکیں۔

New in #ArmyDressPolicy! Following a massive survey, beards are now on the green light, says Gen. Sir Patrick Sanders. Check out WO1 Paul Carney’s briefing for all the details. #ModernArmy #beards #britisharmy pic.twitter.com/bLhZBYW7qG

— Welsh Guards (@Official_1WG) March 28, 2024

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس نے فوج میں بھرتیوں کے بحران پر بات کرتے ہوئے داڑھی پر پابندی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا تھا۔

برطانوی فوج سے قبل برطانوی شاہی بحریہ اور فضائیہ اس پابندی کو ختم کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیے

برطانوی فورسز نے 11 مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: رپورٹ

تاہم داڑھی رکھنے کی شرط کے مطابق سپاہیوں کو داڑھی کو برطانوی فوج کے ’صفائی کے معیار‘ کے مطابق رکھنا ہو گا اور اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ویلش گارڈز کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں وارنٹ آفیسر کلاس ون پاؤل کارنے نے سپاہیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی داڑھیوں کا بھرپور جائزہ لیا جائے گا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے نیشنل آرمی میوزیم کے عہدیدار جولین فیرینس نے بتایا کہ ’برطانوی فوج روایتی طور پر مروجہ فیشن کی پیروی کرتی ہے۔ سترویں صدی کے آغاز تک فوج میں داڑھی رکھنے کی اجازت تھی۔

’انگلش وار کے دوران بھی فوجیوں کی داڑھی ہوتی تھی لیکن اٹھاویں صدر کے آغاز تک داڑھی کو فوج کے فیشن سے نکال دیا گیا اور پھر یہ بلا ضرورت کبھی واپس نہیں آئی۔‘