Wednesday, January 15, 2025
homeاہم خبریںجنگ کے بعد غزہ کو خودمختار فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے:...

جنگ کے بعد غزہ کو خودمختار فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے کے بعد غزہ کو ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے اور انقرہ کسی کی حمایت نہیں کرے گا۔
ترکی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس کی ضمانت کے لیے ایک نظام قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
جمعے کو قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اردگان نے مغربی ممالک کی اسرائیلی حمایت پر اپنی تنقید کو دہراتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پر انقرہ کا اعتماد ’شدید طور پر متزلزل‘ ہوا ہے۔
’ہم ایسے فارمولوں کی حمایت کریں گے جو خطے میں امن اور سکون لائیں۔ ہم ایسے منصوبوں کی حمایت نہیں کریں گے جو فلسطینیوں کی زندگیوں کو مزید تاریک کرنے کے لیے بنائے گئے ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

تازہ ترین