Friday, November 22, 2024
homeاہم خبریںالاقصیٰ:اسرائیلی فورسزکے جبروتشددکے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی نمازِعید میں شرکت

الاقصیٰ:اسرائیلی فورسزکے جبروتشددکے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی نمازِعید میں شرکت

قبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلۂ اوّل مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے جمعرات کی صبح عیدالفطر کی نماز ادا کی ہے۔
اسی متبرک مسجد میں گذشتہ چند روز کے دوران میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی عبادت گزاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔اسرائیلی فورسز کی تشدد آمیز کارروائیاں اب ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔
مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ الجراح میں صدیوں سے آباد فلسطینیوں کی بے دخلی کے لیے اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔ان فلسطینیوں کو اسرائیل کی ایک عدالت کے حکم پر ان کے آبائی گھروں سے نکالا جارہا ہے اور ان کی جگہ یہودی آبادکاروں کو لابسایا جارہا ہے۔

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے بعد اب غزہ کی پٹی میں ایک نیا محاذ کھول لیا ہے اور غزہ شہر اور دوسرے علاقوں پر اسرائیلی فوج تباہ کن فضائی حملے کررہی ہے۔ان فضائی حملوں میں پچاس سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی تشدد آمیز کارروائیوں اور غزہ پر فضائی بمباری کے باوجود فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد قبلہ اوّل میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے آئی ہے۔تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کم سے کم ایک لاکھ مسلمان نماز عید ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین