Tuesday, July 1, 2025
homeاہم خبریںمدھیہ پردیش کے نرسنگھ گڑھ میں تاجر حاجی مقصود کا قتل- مقامی...

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ گڑھ میں تاجر حاجی مقصود کا قتل- مقامی لوگوں کا دائیں بازو کے ملوث ہونے کا الزام لگایا

بھوپال :ایجنسی

مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کا نرسنگھ گڑھ قصبہ میںجمعہ 20 جون 2025 کو 50 سالہ حاجی مقصود کے قتل کے بعدحالا ت کشیدہ ہیں۔

مقامی کولہو کے تاجر، مقصود کے جسم اور سر پر کئی گہرے زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ وہ گڈیا کے علاقے میں اپنے کولہو پلانٹ میںزخمی حالت میں پائے گئے ۔حاجی مقصود کوسرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

حملے کی نوعیت اور زخم کے نشانات کے بعد مقامی لوگوںمیںغصہ ہے۔مقامی افراد نے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لاش سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا۔

پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے ان کی شناخت یا حملے کے پیچھے کا مقصد ظاہر نہیں کیا۔مقامی باشندوں نے دائیں بازو کے گروہوں پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے اور پولس پر الزام ہے کہ وہ قاتلوںکو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ پولس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کیس کے تمام زاویوں کو دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین