Thursday, November 21, 2024
homeبنگالمغربی بنگال: پہلے مرحلے کی پولنگ کےلئے تیاریاں مکمل، سیکورٹی انتہائی سخت

مغربی بنگال: پہلے مرحلے کی پولنگ کےلئے تیاریاں مکمل، سیکورٹی انتہائی سخت

کولکاتا: مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے تحت 73 لاکھ سے زیادہ ووٹرز 30 اسمبلی حلقےمیں 191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں سے بیشتر نکسل سے متاثرہ جنگل محل علاقے میں واقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی فورسز کی 684 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ 7,160حلقے میں اور 10,288پولنگ بوتھ اسٹیشن ہیں۔کمیشن نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی پولیس کو اسٹریٹجک مقامات پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ سخت سیکورٹی اور کورونا اصول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 9سیٹ پرولیا، چار سیٹ بانکوڑا،چار جھاڑ گرام، مغربی مدنی پور میں 6اور مشرقی مدنی میں 7سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ترنمو ل کانگریس اور بی جے پی نے 29 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، جبکہ بائیں بازو کانگریس-آئی ایس ایف اتحاد نے تمام 30 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔کچھ سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ ہورہا ہے
الیکشن کمیشن کے افسران نے بتایا کہ جھاڑگرام میں ہر بوتھ پر11 نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا، جو ریاست میں اب تک ہونے والے کسی بھی انتخابات میں سب سے زیادہ ہیں۔جھاڑگرام میں1010 پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں 1,370بوتھ ہیں۔ان تمام بوتھوں کو سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صرف بوتھ مینجمنٹ کے لئے مرکزی فورس کی 127 کمپنیاں۔دیگر اضلاع میں ہر بوتھ میں اوسطا 6 نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

پرولیا میں 185نیم فوجی دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔2025 پولنگ اسٹیشن پر 3,127بوتھ ہیں۔مشرقی مدنی پور میں 1,686پولنگ مراکز ہیں جس میں 2,437بوتھ پر کل 148کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مغربی مدنی پور میں 1,363پولنگ مراکز میں 2,089بوتھوں پر 124کمپنی تعینات کی جائے گی۔بانکوڑہ میں 950پولنگ مراکز میں 1,328بوتھ پر 83کمپنیوں کو تعینات کیا جائے گا۔مرکزی فورسیس کی ہر کمپنی 100 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن اہلکارنے بتایا کہ پہلے مرحلے کے لئے کل22,092ریاستی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ریاستی پولیس اہلکاروں میں تعینات کیے جانے والوں میں 173 انسپکٹر،2,615سب انسپکٹر یا اسسٹنٹ سب انسپکٹر،انہوں نے کہا کہ 4,012مسلح کانسٹیبل، 13,973غیر مسلح کانسٹیبل اور 1276 خواتین کانسٹیبل، انہوں نے کہاکہ مرکزی دستے بنیادی طور پر بوتھ کے آس پاس تعینات ہوں گے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے ریاستی فورسیس کا استعمال کیا جائے گا۔پہلے مرحلے کی پولنگ کے ساتھ پرولیا اور جھاڑگرام میں انتخابات ختم ہوجائیں گے۔

رنمول کانگریس 30 میں سے 29 اسمبلی حلقے میں امیدوار دیا ہے۔ایک حلقے سے اس کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کردیا ہے۔ڈیبیاجیوتی سنگھ دییو جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑرہے ہیں کو اب ترنمول کانگریس نے امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین