Thursday, December 26, 2024
homeاہم خبریںویکیسین لگوانے کے لئے گلی گلی تحریک چلارہے ہیں فرحت علی

ویکیسین لگوانے کے لئے گلی گلی تحریک چلارہے ہیں فرحت علی

میرٹھ:فرحت علی ایک ایسے دیش پریمی ہیں جوعوام کی مشکلات کو دیکھ کر انجیدہ ہواٹھتے ہیں۔ ان دنوں وہ کوروناکے سبب پریشان حال لوگوں کی پریشانی سے مضمحل ہیں لہٰذا انھیں ویکیسن لگوانے کے لئے بیدار کرنے میں مصروف ہیں۔حالانکہ پہلے وہ سڑکوں پرجام ہٹواتے نظر آتے تھے۔ اس کے لئے انھیں کوئی معاوضہ نہیں ملتامگر اپنی سائیکل لئے وہ خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔

اکثرسڑکوں پر ٹرافک جام دکھائی پڑتا ہے اور ٹرافک پولس ندارد ہوتی ہے،ایسے میں جام کھلواکر ٹرافک بحالی کا کام فرحت علی کا ہے۔ وہ رات کو چوکیداری کرتے ہیں اور دن کو خدمت خلق۔ اسی جذبے کے تحت وہ کبھی ٹرافک جام کھلواتے نظر آتے ہیں تو کبھی ویکیسن لگوانے کے لئے عوام کو بیدار کرتے دکھائی پڑتے ہیں۔

چون سالہ فرحت علی تین بچوں کے باپ ہیں۔ رات کے وقت ، جی آئی سی کالج میں چوکیداری کرتے ہیں اور دن کے وقت شہر کو ٹریفک جاموں سے نجات دلانے،نیزکوروناسے آزادکرانے کے لئے سائیکل پرنکل پڑتے ہیں۔

سائیکل پر اعلان کرنے کے لئے ایک لاؤڈ اسپیکر ہے ، جبکہ آگاہ کرنے کے لئے ایک سائرن بھی موجود ہے۔وہ چوکیدار کی حیثیت سے کئی بار چوروں کا مقابلہ کرچکے ہیں اور خواتین کی عزت بچاچکے ہیں۔ ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں میرٹھ کے فرحت علی بھی اپنی فینٹم سائیکل کے ذریعے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے لوگوں کو کورونا ویکسین کے تعلق سے بیدار کر رہے ہیں۔


میرٹھ کے فرحت علی جو نہ صرف عوام کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے کورونا ویکسینیشن کے لئے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ملک بھر میں گھوم کر انسانیت کا پیغام دینے کا بھی جذبہ رکھتے ہیں۔ فرحت علی رات کو ایک نجی اسپتال میں چوکیداری کے فرائض کو انجام دینے کے بعد دن بھر عوام کے بیچ جا کر ان سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

فرحت علی کا کہنا ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے ڈھیر کو دیکھ کر ان کے من میں بھی انسانی زندگی کو بچانے کا جذبہ پیدا ہوا اور یہی وجہ ہے کہ قریب دو ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں، گلی اور محلوں میں گھوم کر بغیر کسی اجرت کے لوگوں سے کو رونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ کورونا سے انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

فرحت علی میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو بیدار کر رہے فرحت علی کے جذبہ کو دیکھ کر اب سماجی تنظیموں کے ذمہ داران بھی ان کے اس کام کی نہ صرف تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔

میرٹھ میں 21 جون سے 18 سال کے اوپر کے نوجوانوں کو بنا کسی رجسٹریشن کے کورونا ویکسین لگوانے کی شروعات کے بعد سے عوام کو ویکسینیشن کے لیے بیدار کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔ ایسے میں فرحت علی جس طرح سے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر نوجوانوں اور بزرگوں سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )

متعلقہ خبریں

تازہ ترین