Friday, April 12, 2024
homeہندوستانکرناٹک: اڈپی میں ایک ہی مسلم خاندان کے چار افراد کا...

کرناٹک: اڈپی میں ایک ہی مسلم خاندان کے چار افراد کا بے دردی سے قتل

اُڈپی،14نومبر :۔

کرناٹک کے اُڈپی میں ایک مسلم خاندان کے چار افراد کوبے رحمی سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے پیر کو بتایا کہ قاتل کو پکڑنے کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کو اڈوپی کے تروپتی نگر میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق قاتل نے گھر کے اندر ایک خاتون، اس کی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو سینے اور پیٹ میں چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک آٹو سے ملزم کے نیچے اترنے اور بائک سے گرنے کا ویڈیو بھی اکٹھا کیا ہے۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر معاملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔

قاتل نے حسینہ (46)، اس کی بیٹی افنان (23)، عیناز (21) اور بیٹے عاصم (12) کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ حسینہ کے شوہر دبئی میں کام کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے ماسک پہنا ہوا تھا اور گھر میں گھس کر خواتین کو قتل کر دیا ۔ عاصم باہر کھیل رہا تھا جب وہ اندر آیا تو اسے بھی چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔قاتل نے حسینہ کی ساس پر بھی حملہ کیا تھا۔

رپوٹ کے مطابق قاتل گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لے گیا ۔ مقتول افنان ایئر انڈیا میں کام کرتا تھا اور اتوار کو چھٹی پر گھر آیا تھا۔ پولیس معلومات اکھٹی کر رہی ہے اور اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ آیا یہ کسی عاشق کا فعل تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین