Saturday, December 21, 2024
homeاہم خبریںرام مندر کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے 25 مسلمان بھی...

رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے 25 مسلمان بھی مدعو، ممبئی سے ٹاٹا، امبانی، امیتابھ، تیندولکر اور کوہلی کو بھی دعوت

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے شہر اجودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کردہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں باوثوق ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 25 اور عروس البلاد ممبئی سے 5 مسلمانوں کو بھی مدعوکیا گیا ہے۔

ممبئی: ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے شہر اجودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کردہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں باوثوق ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 25 اور عروس البلاد ممبئی سے 5 مسلمانوں کو بھی مدعوکیا گیا ہے۔

ملک گیر سطح پر 3ہزار وی وی آئی پی سمیت 7ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ممبئی سے رتن ٹاٹا، مکیش امبانی، امیتابھ بچن، سچن ٹینڈولکر، ویراٹ کوہلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والا ٹرسٹ شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے 3000 وی آئی آئی پیز سمیت 7,000 لوگوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ “

مہمانوں کی فہرست میں مشہورکرکٹر سچن ٹنڈولکر،بلے باز ویراٹ کوہلی، اداکار امیتابھ بچن، صنعت کار رتن ٹاٹا (ٹاٹا گروپ کے چیئرمین)، مکیش امبانی (ریلائنس گروپ کے چیئرمین) اور گوتم اڈانی (اڈانی گروپ کے چیئرمین)کے شامل ہونے کا امکان ہے۔”

ٹرسٹ نے ٹی وی سیریل رامائن کے رام ارون گوئل اور سیتادیپیکا چکھالیہ ٹوپی والا کو بھی مدعوکیا ہے۔ یہ وہ اداکار ہیں ،جنہوں نے رامانند ساگر کے 1987 کے ٹیلی ویژن سیریل رامائن میں رام اور سیتا کا کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوگا ماہررام دیو کو بھی مدعو کیا جائے گا۔بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔جو تحریک میں ساتھ ساتھ رہے اور پچاس کارسیوکوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جوکہ مہم کے دوران جانیں گنوا کے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی، جو اس تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، پران پرتشتھا کی تقریب کے دوران تقریباً 12.15 بجے رام مندر میں رسومات ادا کریں گے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے بھی مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا امکان ہے۔

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے نامہ نگاروں کے مطابق “ٹرسٹ 50 بیرونی ممالک سے ایک ایک نمائندے کو مدعو کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔” “ٹرسٹ کار سیوکوں کے خاندانوں کو بھی مدعو کرے گا جنہوں نے رام مندر تحریک میں اپنی جان گنوائی تھی۔ سائنسدانوں، ججوں، ادیبوں اور شاعروں کو بھی دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔

مندر کے ٹرسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ تمام چاروں شنکراچاریہ (چار اہم ہندو مٹھ کے سربراہان) اس تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔دیگر سنتوں، مذہبی رہنماؤں، سابق سرکاری ملازمین، سابق فوجی افسران، وکیلوں اور موسیقاروں کو بھی دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔

ٹرسٹ کے ایک رکن نے بتایا کہ تقریب سے پہلے مدعو کرنے والوں کے ساتھ ایک لنک شیئر کیا جائے گا۔ “ایک بار جب وہ لنک کے ساتھ رجسٹر ہوں گے، ایک بار کوڈ تیار کیا جائے گا۔ یہ بار کوڈ انٹری پاس کے طور پر کام کرے گا۔

دعوت نامہ میں لکھا ہے: “آپ کو معلوم ہے کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد شری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے اور پوش شکلا دوادشی – وکرم سموت 2080، پیر، 22 جنوری 2024 کو رام للا کی نئی مورتی کو مقدس پرمیں نصب کیا جائے گا۔

ہماری شدید خواہش ہے کہ آپ اس مبارک موقع پر اجودھیا میں موجود ہوں تاکہ تقدس کا مشاہدہ کیا جا سکے اور اس عظیم تاریخی دن کے وقار کو بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین