Thursday, November 21, 2024
homeبنگالنندی گرا م کے مسلم باشندے خوف زدہ

نندی گرا م کے مسلم باشندے خوف زدہ

کلکتہ
بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے مہم میں شدت آنے کے ساتھ ہی ”ہندو مسلم“ کا ایشو بھی حاوی ہوتا جارہا ہے۔نندی گرام میں جہاں ممتا بنرجی، بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری اور سی پی ایم کی میناکشی سے مقابلہ ہے۔سی پی ایم امیدوار میناکشی پوری مہم کے دوران عوامی ایشو ز پر بات کرتی ہوئی نظر آئیں اور اس کی وجہ سے لوگوں نے ان کی باتوں کو پسند بھی کیا۔مگر شوبھندو ادھیکاری نے پولنگ کے دن پورے انتخابی مہم ہندو بنام مسلم کرنے کی کوشش کی ہے اس کی وجہ سے نندی گرام کی مسلم آبادی میں خوف کا ماحول ہے۔

پولنگ کے دن شوبھندو ادھیکاری کے قافلے کے حملے کے بعد انہوں نے کہاکہ ان پر پاکستانیوں نے حملہ کیا ہے اور نندی گرام کو ممتا بنرجی ”منی پاکستان“ بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔انہوں نے دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2مئی کے بعد پاکستانیوں کو سبق سکھائیں گے۔
خیال رہے کہ نندی گرام میں کل 2.70لاکھ ووٹرس ہیں جس میں 62ہزار مسلم ووٹرس ہیں۔ادھیکاری مسلسل اسی طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شوبھندو ادھیکاری مسلم ووٹ کے بدولت ہی 66فیصد ووٹ حاصل کیا تھا۔مگر اب پارٹی بدلتے ہی ان کے تیوربدل گئے ہیں۔جب کہ 2007میں حصول اراضی کے خلاف تحریک میں مقامی مسلم آبادی ادھیکاری اورممتا بنرجی کے ساتھ بڑے پیمانے پر حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین