Wednesday, January 15, 2025
homeاہم خبریںاین آر سی مخالف فورم نے جنوبی کلکتہ سے انڈیا اتحاد کی...

این آر سی مخالف فورم نے جنوبی کلکتہ سے انڈیا اتحاد کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کی حمایت کا اعلان کیا

پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کا قانون کی منظوری کے بعد بنگال میں این آر سی مخالف مہم میں سائرہ شاہ حلیم شامل رہی ہیں اور انہوں نے ہرایک پلیٹ فارم سے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی ہے ۔

انصاف نیوزآن لائن

مغربی بنگال میں سول سوسائٹی پر مشتمل این آرسی مخالف فورم نےجنوبی کلکتہ سے انڈیا اتحاد سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سیکولراور انصاف پسند ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ سائرہ شاہ حلیم کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں۔سائرہ شاہ حلیم کی حمایت کی وجہ بیان کرتے ہوئےفورم نے کہا کہ 2019میں پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کا قانون کی منظوری کے بعد بنگال میں این آر سی مخالف مہم میں سائرہ شاہ حلیم شامل رہی ہیں اور انہوں نے ہرایک پلیٹ فارم سے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی ہے ۔

خیال رہے کہ اسی ہفتے انصاف نیوز آن لائن نے اپنی خصوصی اسٹور ی میں تفصیل سے ذکر کیا تھا جنوبی کلکتہ سے ممبر پارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے نے پارلیمنٹ میں ایسے سوالات پوچھے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ این آر سی کے نفاذ کی حامی ہیں ۔انصاف نیوز کی یہ خبر آنے کے بعد بھی مالارائے نے اس پر کچھ وضاحت نہیں دی ہے ۔جب کہ انصاف نیوز آن لائن کی ٹیم نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ۔

اس کے علاوہ فورم نے شمالی کلکتہ سے کانگریس کے امیدوار پردیپ بھٹاچاریہ کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔فورم کے رکن انصاف نیوز آن لائن کو بتایا کہ دراصل فورم ملک بھر میں انڈیا اتحاد کی حمایت کرتی ہے اور کلکتہ میں کانگریس کے امیدوار کی حمایت کا اعلان اس کا اظہار ہے۔

فورم ملک بھرکے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ ملک کے آئین کو بچانے کیلئے بی جے پی کو شکست فاش سے دوچار کریں اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو وو ٹ دیں ۔

فورم کے کنوینرپرسون جیت بوس نے کہا کہ ہم کلکتہ میں انڈیا بلاک کے نامزد امیدواروںکی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان دوونوں حلقے میں فورم کی مضبوط طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کلکتہ میں کانگریس کے امیدوار پردیپ بھٹاچاریہ اور جنوبی کلکتہ میں سائرہ شاہ حلیم کی حمایت کرتے ہیں ۔

کلکتہ پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف قانون کی تنقید کرنے والے مضامین پر مشتمل کتاب’’شہری سے پناہ گزین تک‘‘کا رسم اجرا کیا گیا ۔فورم نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانو یہ تفرقہ انگیز ہے اور ایک خاص برادری کو نشانہ بناتا ہے –

آیوک ساہا نے کہا کہ سی اے اے صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس قانون کے ذریعہ ملک میں بھید بھائو ، تفریق پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیسا کہ دعویٰ کرتی کہ اس قانون سے متوا سماج کو فائدہ پہنچنے گا مگرحقیقت یہ ہے کہ اس قانون انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین