انصاف نیو ز آن لائن
60-70 افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے ہفتہ کے روز پونے میں آدھی رات کے قریب کارگل جنگ میں شریک سابق فوجی کے خاندان پر حملہ کردیا اور بنگلہ دیشی قرار دے کر بھارتی ہونے کے ثبوت مانگے۔چندن نگر کے رہنے والے شمشاد شیخ نے کہا کہ ہجوم نے خاندان کو دھمکی اور گالی گلوج کیا۔شمشاد نے الزام لگایا کہ موقع پر موجود سادہ کپڑوں والی پولیس خاموش تماشائی تھی۔بلکہ پولس اہلکار رات کو گھر والوں کو تھانے لے گئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی بنگلہ دیشیوں کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، اور وہ ہجوم کے گھر میں داخل ہونے کے الزام کی تحقیقات کر رہی تھی۔
شیخ کے چچا حکیم الدین ایک ریٹائرڈفوجی اہلکار اور کارگل جنگ میں ہوچکے ہیں اور ان کے خاندان کے کئی دیگر افراد بھارتی افواج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خاندان کی طرف سے چندن نگر پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی گئی۔ ڈی سی پی سومے منڈے نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری ہے، تاہم پولیس کمشنر امیتیش کمار نے کہا کہ ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جاچکی ہے۔
شیخ نے 26 جولائی کی رات کے واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اچانک رات 11:30سے 12 بجے کے درمیان، یہ لوگ ہمارے دروازے پر لاتیں مارنے لگے اور ہمارے گھر میں گھس گئے اور بھارتی ہونے کے ثبوت مانگنے لگے۔
7-10 افراد کے گروہ ہمارے گھر میں داخل ہوتے رہے اور وہ ہمارے بیڈ رومز میں بھی گئے اور عورتوں اور بچوں کو ہراساں بھی کیا۔ ہم نے انہیں اپنا آدھار کارڈ، پین کارڈ، اور ووٹر آئی ڈی تک دکھائی لیکن وہ کہتے رہے کہ یہ سب جعلی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہیں پولیس وین میں تھانے لے جایا گیا اور انسپکٹر سیما دھکنے نے کہا کہ اگلے صبح انہیں واپس رپورٹ کرنا ہوگا ورنہ انہیں بنگلہ دیشی قرار دیدیا جائے گا۔
شمشاد شیخ ٹرک اور لاری ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلاتے ہیں۔ ان کے چچا ارشاد احمد، جو اسی گھر میں رہتے ہیں، نے خاندان کی فوجی خدمات سے متعلق بتایا کہ ”ہمارے خاندان کی بھارتی افواج میں 130 سال کی خدمت کی تاریخ ہے۔ ہمارے پردادا فوج میں حولدار کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ ہمارے دادا فوج میں صوبیدار تھے، اور ان کے بھائی جمشید خان مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی تھے۔ میرے دو چچاؤں نے فوج میں صوبیدار میجر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں —نعیم اللہ خان 1962 میں فوج میں شامل ہوئے اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں لڑے، محمد سلیم 1968 میں فوج میں شامل ہوئے اور انہوں نے بھی 1971 کی جنگ میں حصہ لیا۔ میرا اپنا بھائی حکیم الدین 1982 میں پونے میں بمبئی سیپھائرز میں شامل ہوا اور تربیت کے بعد پورے ہندوستان میں تعینات رہا۔ انہوں نے کارگل جنگ میں حصہ لیا اور 2000 میں ریٹائر ہوئے۔ وہ اب پرتاپ گڑھ، یوپی میں رہتے ہیں۔
خاندان نے حکیم الدین اور سلیم کے فوجی شناخت کارڈز اور پنشن دستاویزات کی تصاویر شیئر کیں۔ احمد نے کہا کہ ان کے چچا 1961 میں پونے منتقل ہوئے اور ان کے بڑے بھائی 1978 میں یہاں آئے، جبکہ احمد خود 1996 سے پونے میں رہ رہے ہیں۔ڈی سی پی سومے مندے نے کہاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ وہاں مشتبہ غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری مقیم ہیں، اس لیے ہم موقع پر گئے۔ کچھ لوگوں کے دستاویزات چیک کیے گئے اور کچھ کو تھانے لایا گیا، اور چونکہ رات ہو رہی تھی، انہیں رہا کر دیا گیا اور اگلی صبح دوبارہ بلایا گیا۔ یہ رات کو کیا گیا، کیونکہ بعض اوقات ایسی چھاپہ ماری کارروائیوں میں مشتبہ افراد فرار ہو جاتے ہیں۔ ہم یہ جانچنا چاہتے تھے کہ صورتحال کیا ہے، کہ آیا وہ مستقل گھروں میں رہ رہے ہیں۔ اطلاع تھی کہ ان میں سے کچھ آسام سے تھے۔ اس وقت یہ بات درست نہیں پائی گئی، لیکن ہم ابھی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا الزام کہ بجرنگ دل کے ارکان نے گھر میں گھس کر ہراسانی کی، اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مندے نے کہا کہ یہ اطلاع ایک مخبر سے ملی تھی۔
غصے سے بھرے لہجے میں احمد نے کہاکہ ہمارا خاندان قوم کی سرحدوں پر خدمت کرتا رہا ہے۔ ‘تمام دشمنوں سے لوہا لیا (ملک کے تمام دشمنوں سے لڑا)۔’ میرے چچا کا ہاتھ 71 کی جنگ میں بم سے زخمی ہوا تھا۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہم نے ملک کے لیے یہ سب قربانیاں دی اور ہمیں ثبوت مانگا جا رہا ہے۔ پونے جیسے پرامن شہر میں، جہاں ہم گزشتہ 64 سال سے رہ رہے ہیں، ہمیں ایسی بات سننے کو نہیں ملی تھی۔”انہوں نے مزید کہاکہ ”وہ رات کو 5 سال کے بچوں کو جگا رہے ہیں، بچہ تو کھڑا بھی نہیں ہو سکا اور گر گیا۔ پولیس نے ہمیں رات 2 بجے تھانے کیوں بلایا؟ کیا وہ وقت تھا کہ پولیس ہمارے گھر آئے؟ کیا ہم ہسٹری شیٹر ہیں، مافیا ہیں، یا ہم پر دہشت گردی کے الزامات ہیں، ایم سی او سی اے، یا ٹاڈا کے لیبل ہیں کہ پولیس رات کو آئے؟”۔
خاندان نے شام کو پونے پولیس کمشنر امیتیش کمار سے ملاقات کی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہا، ”غیر قانونی اجتماع کے خلاف ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جا چکی ہے اور ہم آج خاندان کے نئے بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں، اور اگر کوئی دفعات شامل کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم وہ کریں گے۔ ہجوم پہلے سے ہی وہاں جمع تھا اور جب پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو پولیس وہاں پہنچی۔ زیادہ تر عملہ وردی میں تھا، کچھ سادہ کپڑوں میں ہو سکتے ہیں، میں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔”جب ڈی سی پی مندے کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا کہ چھاپہ پولیس نے اطلاع پر کیا تھا، کمار نے کہا، ”میں واقعات کا تسلسل بتاؤں گا۔ وہاں ہجوم جمع تھا، اور انہیں شک تھا کہ وہاں بنگلہ دیشی رہتے ہیں۔ اس کی اطلاع پولیس کو تقریباً بیک وقت ملی۔ یہ بالکل واضح کرنا ہوگا کہ پہلے ہجوم جمع ہوا یا پولیس کو اطلاع ملی، لیکن یہ تقریباً ایک ساتھ ہی ہوا۔ جب پولیس تلاشی اور تصدیق کر رہی تھی، ہجوم کے کچھ اقدامات ابتدائی طور پر قابل اعتراض تھے۔’
‘شہر این سی پی کے ورکنگ صدر پرادیپ دیشمکھ نے کہا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے کہ ایک خاندان کے ساتھ ہجوم نے بدسلوکی کی۔ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ لوگوں کو چاہیے تھا کہ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ پر بھروسہ کرتے نہ کہ رات کے وقت خاندان کے گھر میں گھس جاتے۔ اس خاندان کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا اور اگر کسی خاندان کو اس کی الگ کمیونٹی سے تعلق کی وجہ سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تو یہ غلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ دیشمکھ نے کہا کہ اگر پولیس کو خاندان کے خلاف شکایت میں کوئی ثبوت ملتا ہے، تو انہیں مطلوبہ کارروائی کرنی چاہیے، لیکن مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے خاندان کے ساتھ مناسب سلوک کیا جانا چاہیے۔پولیس کو ہجوم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور اگر ان کی خاندان کے خلاف شکایت غلط ثابت ہوتی ہے تو ان کے خلاف بھی مزید کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہجوم کی حمایت کرنے والی پولیس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ ”ہم مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے خاندان کے ساتھ کیے گئے سلوک کے معاملے کو اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھائیں گے،۔