Tuesday, November 18, 2025
homeبنگالترجمہ نگاری پر چھ روزہ ورکشاپ و بین الاقوامی سیمینار -- شعبہ...

ترجمہ نگاری پر چھ روزہ ورکشاپ و بین الاقوامی سیمینار — شعبہ اردو محسن کالج اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن کا مشترکہ پروگرام میں قومی بین الاقوامی ماہرین کی شرکت

آفاق حیدر
ہگلی محسن کالج کے شعبۂ اردو و نیشنل ٹرانسلیشن مشن کے زیر اہتمام ترجمہ نگاری کے فن پر چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد اور ترجمہ اصول و نظریات، فن، روایت مسائل و امکانات کے موضوع پر یک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ 6 نومبر 2025 سے چھ روزہ ورکشاپ 13 نومبر 2025 تک جاری رہا جس میں 86 طلباء و ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی ورکشاپ مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو نیشنل ٹرانسلیشن مشن کی جانب سے سند تفویض کی جائے گی۔ چھ روزہ ورکشاپ کے دوران مختلف ماہرین نے فن ترجمہ نگاری کے مختلف نکات پر تفصیلی گفتگو کی اس کے علاوہ ترجمہ نگاری کے میدان میں روزگار کے مواقع اور اس کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کی جس پر شرکاء نے اظہار اطمنان کیا اور ورکشاپ کو کارگر بتایا۔ ورکشاپ کے کامیاب اختتام پر 14 نومبر کو ترجمہ نگاری کے موضوع پر یک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قومی و بین الاقوامی اساتذہ نے شرکت کی۔

ہگلی محسن کالج کے شعبۂ اردو اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن کے زیر اہتمام یک روزہ سیمینار کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروشوتم پرامانک نے کی اس موقع پر مہمان ذی شان بین الاقوامی شخصیت پروفیسر(ڈاکٹر) اکبر نعیم, سینئر پرنسپل سائنٹسٹ، پرنسٹن نیو جرسی، متحدہ امریکا، معروف ڈراما نگار ظہیر انور، معروف نقاد ابو زر ہاشمی موجود تھے۔کلیدی خطبہ ڈاکٹر سید حسن عباس بنارس ہندو یونیورسٹی نے پیش کیا افتتاحی تقریب کی صدارت شعبۂ اردو پوسٹ گریجویٹ و ریسرچ کے صدر ڈاکٹر عمر غزالی ایسوسیٹ پروفیسر نے کی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر شعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹر محمد ہمایوں جمیل خان ایسوسی ایٹ پروفیسر اظہار تشکر کیا، ڈاکٹر محمد نوشاد عالم نیشنل ٹرانسلیشن مشن موجود تھے جبکہ اس کی تقریب کی نظامت ڈاکٹر ارشاد احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اردو ہگلی محسن کالج نے کی۔ یک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا عنوان ترجمے کے اصول و نظریات، فن، روایت، مسائل اور امکانات کے حوالے سے 80 سے زائد مقالہ نگاروں نے ترجمہ کے فن پر مختلف موضوعات پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

سیمینار کے پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر اکبر نعیم کی صدارت میں ڈاکٹر ہمایوں جمیل خان، ڈاکٹر محمد نوشاد عالم، ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈاکٹر صوفیہ محمود، ڈاکٹر عظیم الله انصاری، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر طاہرہ خاتون، نیہا پروین، بشرا نشاط، آفاق حیدر اور نغمہ پروین نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت چاندی رحمان نے کی اظہار تشکر محمد اظہر الدین نے کی۔
دوسرے سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید حسن عباس نے کی جبکہ اس سیشن میں ڈاکٹر عمر غزالی، ڈاکٹر فاطمہ خاتون، ڈاکٹر خورشید اقبال، رضا مظہر انصاری ، نیک پروین، درخشاں شمیم، ثنا جمال، محمد اظہر الدین، محمد طیب نعمانی، آسماں خاتون اور شبنم پروین نے مقالہ پیش کیا نظامت ڈاکٹر انور سراج نے کی جبکہ اظہار تشکر ارم نشاط نے کیا۔

تیسرے سیشن کی صدارت ظہیر انور نے کی جس میں ڈاکٹر سیمیں رخسار ، فرحین ناز، محمد خورشید عالم، نازیہ خاتون، درخشاں شمیم، گلفشاں خاتون، شاہین پروین، احتشام سیراج، کائنات پروین، خدیجہ تسنیم، عافیہ جمال، نزہت پروین اور چاندی رحمان نے مقالہ پیش کیا اور نظام گلشن آراء نے کی اور اظہار تشکر سمینہ جمیل نے کیا۔

چوتھے سیشن کی صدارت ابو زر ہاشمی نے کی جس میں ڈاکٹر محمد آفتاب عالم، ڈاکٹر جلال احمد انصاری، گلشن آراء، عبدالکلام ہاشمی، عبدالقادر، گل افشاں پروین، ناہیدہ جمین، صبا پروین، شاہین اشفاق، گلفشاں بانو، افسانہ خاتون، ارشد اسرار ، میمون نشاء اور طلعت جہاں نے اپنا مقالہ پیش کیا نظامت کے فرائض محمد اظہر الدین نے انجام دیا جبکہ اظہار تشکر درخشاں شمیم نے کیا۔

پانچویں سیشن کی صدارت ڈاکٹرہمایوں جمیل خان نے کی جس میں ڈاکٹر نکہت پروین، ڈاکٹر زاہدہ پروین، ڈاکٹر انور سراج، زیبا شاہین، ارم نشاط، آفرین صبا، علینا وہاب، شازیہ عابدین، سید آصف عباس مرزا، سمینہ جمیل، شامیہ بانو، نازیت فاطمہ اور مہہ جبین بانو نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت شبنم پروین نے کی اور اظہار تشکر بشرا نشاط نے کیا۔
چھٹے سیشن میں ڈاکٹر محمد نوشاد عالم کی صدارت میں ڈاکٹر ناہید نیلوفر، زاہدہ خاتون، نازیہ خاتون، فوزیہ ناز، سنجیدہ صدیقی، سیف علی، زیبا پروین، گلفشاں، شبنم آراء، روزی پروین، محمد سبطین ظفر، سمینہ پروین، محمد محشر علی اور غلام مصطفیٰ نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت نیہا پروین اور اظہار تشکر محمد خورشید عالم نے کیا۔

سیمینار کے الوداعیہ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اکبر نعیم نے کی جس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر سید حسن عباس، ظہیر انور، ابو زر ہاشمی، ڈاکٹر محمد نوشاد عالم، ڈاکٹر محمد ہمایوں جمیل خان اور ڈاکٹر عمر غزالی نے شرکاء کو خطاب کیا اور سیمینار کے عنوان ترجمہ نگاری کے مختلف نکات اور سیمینار کے انعقاد اور مقالہ نگاروں کے مقالے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ الوداعیہ تقریب کی نظامت آفاق حیدر نے کہ جبکہ اظہار تشکر کے رسم کو سید آصف عباس مرزا نے ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین