Friday, February 6, 2026
homeاہم خبریںالہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ہوڑہ کی انوکھی پہل: نامور ماہرِ تعلیم مبارک کاپڑی...

الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ہوڑہ کی انوکھی پہل: نامور ماہرِ تعلیم مبارک کاپڑی کا طلبا اور والدین کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ

ہوڑہ:

ہوڑہ میں واقع الہدی انٹر نیشنل اسکول روایتی انگلش میڈیم اسکول کےبر خلاف اسکول میں زیر تعلیم طلبا کے مستقبل سازی کیلئے کیرئیر اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔30جنوری کو الہدی انٹرنیشنل اسکول کے کیمپس میں پہلے طلبا کی کردار سازی کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ملک کے نامور ماہرتعلیم مبارک کاپڑی نے طلبا سے براہ راست بات کی اور طلبا کی صلاحیت کے مطابق مستقبل کے منصوبے و عزائم کے جذبے سے لبریز کیا ۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مبارک کاپڑی نے اسکول کے بانی مولانا ذکی مدنی کی سوچ و فکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مثبت سوچ کے ساتھ یہ ادارہ قائم کیا ہے اور جس نہج پر اس ادارے کو چلارہے ہیں اس سے یہاں کے طلبا ادارہ ہی نہیں بلکہ ملک کا نام روشن کریں گے۔مبارک کاپڑی نے کہا کہ اساتذہ باصلاحیت اور تعمیری سوچ کے ساتھ طلبا کو تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں ۔

طلبا کی ذہنی آبیاری اور تربیت کے بعد الہدی انٹرنیشنل اسکول نے ہوڑہ کے سرت سدن میں طلبا کے گارجین کیلئے ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔مبارک کاپڑی نے اپنے تین گھنٹے کے طویل خطاب میں گارجین کی مکمل رہنمائی کی کہ کس طرح بچوں کی تربیت کرنی ہے اور تعلیم کا بنیادی مقصد کیا ہے۔مسلم والدین کہاں پیچھے رہ جاتے ہیں ۔انہوں نے تعلیم کی دینی و عصری تقسیم کی ذہنیت کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقسیم بعد کی پیدوار ہے اور گزشتہ دوصدی میں یہ سوچ پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مجموعہ علوم ہے ۔سائٹس کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جو قرآن میں موجود نہیں ہے۔انہوں نے گارجین حضرات سے کہا کہ پہلے آپ اپنی سوچ کودرست کرلیں کہ اگر آپ بچے اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں تو وہ دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ نے مسلمانوں کو مایوسی اور محرومی میں ڈھکیل دیا ہے۔

مبارک کاپڑی کیریئر کائونسلنگ کیلئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں ۔مبارک کاپڑی نے کہا کہ گارجین حضرات کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنی ہوگی ۔اپنے بچوں کے مستقبل کی فکرکریں مگر مالی استحکام سے زیادہ بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کریں اور اس کے ساتھ ہی بچوں کی کردارسازی ، اسلامی تعلیمات سے روشناس کرفانے کی فکر کریں تو بچے نہ صرف والدین کیلئے بلکہ پورے معاشرے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔

ہوڑہ سرت سدن میں شریک گارجین نے انصاف نیوز آن لائن کو بتایا کہ وہ آج یہاں سے بہت کچھ سیکھ کر جارہے ہیں ۔کس طرح بچوں کو وقت دینا ہے اور ان کے مستقبل کی فکر کس نہج پر کرنی ہے ۔گارجین حضرات نے کہا کہ الہدی انٹرنیشل اسکول اور اس کے ڈائریکٹر مولانا ذکی مدنی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری تربیت اور رہنمائی کیلئے اتنا بڑا پروگرام کا انعقاد کیا –

متعلقہ خبریں

تازہ ترین