ڈھاکہ (ایجنسیاں)
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نےکہا کہ ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پڑوسی ملک کے بارے میں معلومات ’’بہت ہی محدود‘‘ ہے ۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے ایک اخبار کو خصوصی انٹرویو میں جب ان کی توجہ امیت شاہ کے اس بیان پر توجہ مبذول کرائی گئی کہ جس میںا نہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں ابھی بھی غربت بہت ہی زیادہ ہے ۔اس لئے وہ ہندوستان میں دراندازی کررہے ہیں ۔انہیں بنگلہ دیش میں کھانا نہیں ملتا ہے ۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد المومن نے امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ’’دنیا میں بہت سے عقلمند لوگ ہیں جو دیکھنے کے بعد بھی نہیں دیکھتے ، اور جاننے کے بعد بھی نہیں سمجھتے‘‘۔لیکن اگر اس نے (شاہ) کچھ ایسا ہی کہا ہے تو ، میں کہوں گا کہ بنگلہ دیش کے بارے میں ان کا علم بہت ہی محدود ہے۔ ہمارے ملک میں اب کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا ہے۔
مومن نے یہ بھی دعوی کیا کہ بنگلہ دیش روزگار اور بیت الخلا کی دستیابی جیسے بہت سے سماجی اشاریے کے معاملے میں ہندوستان سے آگے ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ہمیں ہندوستان جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں ، بنگالی روزنامہ آنند بازار بازار میں ایک انٹرویو میں امیت شاہ نے بنگلہ دیش سے دراندازی کے سوال پر کہا تھا کہ ’’جب کسی بھی پسماندہ ملک میں ترقی کا آغاز ہوتا ہے تو ، غریبوں کو نہیں ، امیر ترین افراد کو پہلے فوائد ملتے ہیں۔” بنگلہ دیش اب بھی اس عمل سے گزر رہا ہے۔ تو ، غریب لوگوں کو کھانا بھی نہیں مل رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ ہندوستان میں گھس رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ جو لوگ بنگلہ دیش سے ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے وہ صرف مغربی بنگال ہی میں نہیں ٹھہرتے بلکہ ملک کے مختلف حصوں ، یہاں تک کہ یہاں تک کہ جموں وکشمیر” منتقل ہوگئے۔
بنگلہ دیش سے دراندازی کے ایشو بہت بڑا مسئلہ بناکر بی جے پی بنگال انتخاب میں الیکشن لڑرہی ہے۔مگرملک کا وزیر داخلہ ہونے کے باوجود ان کے پاس ایسے کوئی بھی اعداد و شمار نہیں ہے کہ جن سے وہ بتاسکے ایک سال میں کتنے غیر قانونی بنگلہ دیشی ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں ۔دوسرے یہ ہندوستان کی سرحد کی حفاظت مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔گزشتہ سات سالوں سے مرکز میں برسراقتدار ہونے کے باوجود بی جے پی حکومت دراندازی پر قابوپانے میں ناکام کیوں رہی ہے۔