Tuesday, December 2, 2025
homeاہم خبریںبنگال میں بی جے پی یوتھ ونگ کا آتنگ--مسلم بنگالی مزدوروں کے...

بنگال میں بی جے پی یوتھ ونگ کا آتنگ–مسلم بنگالی مزدوروں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا ویڈیو وائرل –آخربی جے پی لیڈر شپ خاموش کیوں ہے؟

انصاف نیوز آن لائن

مغربی بنگال کے درگاپور میں جمعہ کے روزایک ویڈیو سامنے آئی جس میںمویشی اور گائے لے جارہے دو مسلم ضعیف افراد کے ساتھ ہندتوگروپ کے ارکان نےجن کے ساتھ کچھ بی جے پی کارکن بھی تھے، مارا پیٹا، باندھا اور بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔

بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما پریجات گنگولی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور اس حملے کے سلسلے میں دو افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں خود ساختہ گئو رکشا کارکنوں کو دکھایا گیا ہے، جن کی قیادت پریجات گنگولی کر رہے تھے، جو مسلم مردوں پر حملہ کر رہے ہیں، انہیں مار رہے ہیں، ان کے ہاتھ باندھ رہے ہیں، اور انہیں کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ بی جے پی کارکنان نے بانکوڑا کے ہٹاشوریا گاؤں کے ہفتہ وار بازار سے خریدی گئی گایوں کو زبردستی پکڑلیا ۔جب کہ یہ مسلم ضعیف انہیں گائے خریدنے کے کاغذات دکھارہے تھے۔ان لوگوں نے انہیںمبینہ طور پر روپیہ بھی چھین لیا۔

ستم زدہ مرد، جو درگاپور کے قریب جیموا گاؤں کے رہائشی اور رجسٹرڈ ووٹر ہیں، کو گئو رکشا کارکنوں نے غلط طور پر بنگلہ دیشی قرار دیا۔ مغربی بنگال پولیس نے کہاکہ اس واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ باقی ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کوئی بھی نہیں بچے گا۔” پولیس نے زور دیا کہ ہم اپنے صوبے کی شمولیت اور ہم آہنگی کی روایت کو کسی بھی چیز یا شخص کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ ہم نے ہمیشہ کسی بھی قسم کی مذہبی تعصب کے لیے زیرو برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی نریندرناتھ چکرورتی نے کہاکہ بی جے پی رہنما پریجات گنگولی مقامی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ یہ بی جے پی کا اصلی چہرہ ہے، خدمت نہیں، بلکہ ظلم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین