Tuesday, April 29, 2025
homeاہم خبریں’’کتے اور مسلمانوں کو یونیورسٹی میں آنے کی اجازت نہیں...

’’کتے اور مسلمانوں کو یونیورسٹی میں آنے کی اجازت نہیں ‘‘بدھان چندرازرعی یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پرمسلم فوبیا پوسٹر

کلکتہ: انصاف نیو ز آن لائن
ملک کے باوقار زرعی تعلیمی اداروں میں سے ایک مغربی بنگال کے ندیا ضلع میںواقع میں بدھان چندر کرشی وشو ودیالیہ (BCKV) میں فیکلٹی آف ایگریکلچر کے داخلہ نوٹس بورڈ پر اسلاموفوبک اور توہین آمیز ریمارکس پر مشتمل ایک پوسٹر سامنے آیا ہے۔

پوسٹر میں لکھاہے’’کتے اور مسلمانوں کو یونیوررسٹی میںآنے کی اجازت نہیں ہے۔ سب کی نظریں پہلگام پر ہیں۔ دہشت گردی کا مطلب اسلام ہے۔

یونیورسٹی کے طلباء اور عملہ شناخت نہیں کرسکا کہ پوسٹر کس نے چسپاں کیا، کیونکہ اس میں کوئی نام نہیں ہے۔یہ پوسٹر پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ملک کے کئی کونوں میں پھیلی ہوئی اسلامو فوبک مہم کے ایک حصے کے طور پر شائع ہوا، جس میں 26 افراد کی جانیں گئیں۔ مرنے والوں میں ہندوستان بھر کے کئی سیاح، دو غیر ملکی اور ایک مقامی نوجوان شامل ہے۔

بھارت نے اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی ہے، کیونکہ کشمیر میں ایک مسلح گروپ دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان اس وقت حالات کشیدہ ہیں۔
ایک سابق طالب علم نے بتایا کہ یہ واقعی بدقسمتی اور ناقابل قبول ہے، کیوں کہ اس طرح کا نوٹس بورڈ ایک ایسے کیمپس میںلگائے گئے ہیںجو تعلیمی معیار کیلئے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین