Sunday, August 31, 2025
homeاہم خبریںمسلمان بن کر نوجوان مسلم لڑکیوںسے شادی کرنے والا ای این روی...

مسلمان بن کر نوجوان مسلم لڑکیوںسے شادی کرنے والا ای این روی گرفتار

مسلمان بن کر نوجوان مسلم لڑکیوںسے شادی کرنے والا ای این روی گرفتار

حیدرآباد: انصاف نیوز آن لائن

ای این روی نام کا ایک شخص مسلمان بن کر کم عمر مسلم لڑکیوں کو پھنساتا تو اور بلیک میل کرتا تھا ۔تیسری بیوی کی شکایت کے بعد پورا معاملہ سامنے آیا ہے۔حیدرآباد پولیس نے ای۔این۔ روی کمار عرف رفیع کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔الزام ہے کہ اس نے اپنی پچھلی دوشادیاں چھپا کر اپنی تیسری بیوی کو دھوکہ دیا اور ڈرایا دھمکایا۔


پولیس کے مطابق، روی جو اٹاپور کا رہائشی ہے۔ان نو عمر مسلم طالبات کو نشانہ بناتا ہے، جو عموماً اس سے 14 سے 18 سال چھوٹی ہوتی ہیں۔ اس نے مبینہ طور پر انہیں رشتے میں پھنسایا، نجی ویڈیوز اور آڈیو گفتگو ریکارڈ کرکے بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کرتا تھا۔

روی نے متاثرہ لڑکیوں سے ملنے کے وقت اپنا نام روی کمار سے بدل کر رفیع رکھ لیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر اسی طریقے سے تین خواتین کو جال میں پھنسایا اور شادی کی۔

اس کی تیسری بیوی، جو ہراسانی برداشت نہیں کر سکی، پولیس کے پاس پہنچی اور شکایت درج کرائی۔ اس کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے اس کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا۔

تمام متاثرہ خواتین، جو نو عمر مسلم لڑکیاں تھیں، سماجی دباؤ اور بدنامی کے خوف کی وجہ سے اپنے گھروالوں کو ظلم کے بارے میں نہیں بتا رہی تھیں

پولیس اب اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا روی نے اسی طریقے سے مزید خواتین کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین