Monday, August 18, 2025
homeاہم خبریںایران ۔اسرائیل جنگ۔اے آئی ’’گروک‘‘حقائق کو جانچنے میں ناکام۔غلط معلومات فراہم کی:...

ایران ۔اسرائیل جنگ۔اے آئی ’’گروک‘‘حقائق کو جانچنے میں ناکام۔غلط معلومات فراہم کی: رپورٹ میں دعویٰ

انصاف نیوز آن لائن:

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ سے متعلق تازہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس انکشاف کے بعد اس ٹول کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں شکوک پیدا ہوئے ہیں۔
ٹیک پلیٹ فارمز آنے کے بعد کسی معاملے کی جانچ کے لیے زیادہ تر لوگ ہیومن فیکٹ چیکرز کے بجائے انہی پر اعتبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے اے آئی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔’گروک‘ بھی انہی میں سے ایک ہے، تاہم ان کے ذریعے حقیقت جاننے کی کوشش کرنے والے اکثر غلط معلومات کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کونسل کی ڈیجیٹل فرونزک ریسرچ لیب (ڈی ایف آر ایل) کے ذریعے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ‘اسرائیل ایران جنگ کے شروع کے دنوں گروک کی کارکردگی جانچنے کے لیے ہونے والی سرگرمی میں تصادم سے متعلق قابل اعتماد اور مسلسل معلومات کی فراہمی میں خامیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’ڈی ایف آر ایل نے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار پوسٹس کا تجزیہ کیا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد گروک نے ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو جس میں تباہ حال ایئرپورٹ دکھایا گیا تھا، کے بارے میں ایک جیسے سوالات پر مختلف قسم کے ردعمل دیے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کچھ مواقع پر تو ایک ہی منٹ کے دوران کبھی واقعے کی تردید کی گئی اور کبھی تصدیق۔

اسی طرح گروک نے کچھ ردعمل ایسے بھی دیے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے نقصان پہنچا جبکہ اے آئی جنریٹڈ ویڈیو میں دکھائے گئے منظر کو غلط طور پر بیروت، غزہ یا تہران کے طور پر شناخت کیا گیا۔
اسی طرح جب صارفین نے ایک اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں ایران کے حملے کے بعد تل ابیب کی تباہ ہونے والی عمارتوں کو دکھایا گیا تھا تو اس کے بارے میں گروک نے کہا تھا کہ وہ حقیقی معلوم ہوتی ہے۔

اسرائیل ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد امریکہ بھی اس جنگ میں اترا اور ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تو ایسی کئی اے آئی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں مختلف جنگی مناظر دکھائے جا رہے تھے۔اس صورت حال میں اے آئی چیٹ بوٹس نے بھی غلط معلومات کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیسے ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں شدت آئی سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے دعوؤں کی بہتات ہو گئی کہ چین نے ایران کی مدد کے لیے اپنے جہاز بھجوا دیے ہیں۔
غلط خبروں پر نظر رکھنے والے ادارے نیوز گارڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت جب ایکس صارفین کی جانب سے پرپلیکسٹی اور گورک سے تصدیق کے لیے پوچھا گیا تو دونوں نے اس دعوے کو درست قرار دیا جو کہ غلط تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ گروک نے اس سے قبل بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ تصادم اور لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف مظاہروں کے حوالے سے بھی غلط معلومات فراہم کی تھیں۔پچھلے مہینے گورک کو سکروٹنی کے عمل سے گزارا گیا جس کا مقصد ’جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد کی نسل کشی‘ جو کہ ایک سازشی تھیوری ہے، کو غیرمتعلقہ سوالات میں شامل کرنا تھا۔

ڈس انفارمیشن واچ ڈاگ نیوز گارڈ کے مطابق، جب صارفین نے AI کمپنیوں Perplexity اور Grok کے AI سے چلنے والے X اکاؤنٹس سے اس کی درستی کے بارے میں پوچھا، تو دونوں نے غلط جواب دیا کہ دعوے درست ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ گروک نے ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعات اور لاس اینجلس میں امیگریشن مخالف مظاہروں جیسے بحرانوں سے متعلق معلومات کی تصدیق میں غلطیاں کی ہیں۔

پچھلے مہینے، گروک کو جنوبی افریقہ میں “سفید نسل کشی”، جو کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی سازش تھیوری ہے، کو غیر متعلقہ سوالات میں داخل کرنے کے لیے نئے سرے سے جانچ پڑتال کی جا رہی تھی۔

مسک کے سٹارٹ اپ xAI نے غیر مطلوب جواب کے لیے “غیر مجاز ترمیم” کا الزام لگایا۔

مسک، ایک جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والا ارب پتی، اس سے قبل اس بے بنیاد دعوے کو پیش کر چکا ہے کہ جنوبی افریقہ کے رہنما سفید فام لوگوں کی “کھلے عام نسل کشی کے لیے زور دے رہے ہیں”۔
“شرم ” مسک نے X پر لکھا۔آنی تم پر، گروک، “تمہارا سورسنگ خوفناک ہے۔”

متعلقہ خبریں

تازہ ترین