Thursday, April 3, 2025
homeاہم خبریںامارت شرعیہ پھلواری شریف پر تالا بندی کی تیاری؟

امارت شرعیہ پھلواری شریف پر تالا بندی کی تیاری؟

مکرو فریب کا شہنشاہ،دجالی قوتوں کا آلہ کار، طاغوت کا گماشتہ ’ابوطلب‘ اب ایجنسیوں کودے رہاہے امارت پر یلغار کی دعوت

انصاف نیوز آن لاین

یہ کسی المیہ سے کم نہیں ہے کہ آج جب وقت دعا ہے،وقف جائداد کو کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے کل ملک کی پارلیمنٹ میں قانون سازی ہونی ہے،ظلم کا پلڑا بھاری ہے،ایسے میں اگر میں امارت شرعیہ پھلواری شریف کے مستقبل پرمنڈلارہے خطرات پر قلم اٹھارہاہوں، تویہ اپنے آپ میں بدقسمتی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ جب امارت شرعیہ پھلواری شریف جیسا ادارہ جس کی ملت ایک صدی سے آبیاری کرہی ہے، یہ ادارہ جو ملت کی شیرازہ بندی کیلئے قائم کیا گیا تھا،آج ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، تقسیم درتقسیم کی تیاری ہے۔تقسیم تو مولانا ولی رحمانی مرحوم کے انتقال کے بعد ہی ہوگیا تھا اور ان ہی کرداروں نے جنہوں نے تقسیم کیا تھا وہ اب تقسیم نہیں بلکہ تالا بندی کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں انصاف نیوز آن لائن نے اپنے خدشات کا اظہار کئی ماہ قبل کردیا تھا کہ مکرو فریب کا شہنشاہ،دجالی قوتوں کا آلہ کار، طاغوت کا گماشتہ ”ابوطلب“ اور ان کا ساتھی جو امارت شرعیہ کے دین بچاؤ اور دیش بچاؤ کی کوکھ سے ایم ایل سی بنا تھا یعنی خالد انور نے امارت کو تباہ و برباد کا خاکہ تیار کررہا ہے۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس کیلئے امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؒ کے اسم گرامی کا استعال کرتے ہو ئے مولانا آزاد سنٹر کے قیام کا شوشہ چھوڑا۔28مارچ کو جو کچھ ہوا اس پر بہت کچھ لکھا جارہا ہے مگر اس واقعے کے بعد جو کھیل کھیلاجارہا ہے اس پر بہت ہی کم لوگ توجہ دے رہے ہیں۔امید تھی جگ ہنسائی کے بعد ابوطلب خاموش ہوجائے گا مگر حرص و ہوس کے دام میں گرفتاراوراپنا ذہنی توازن کھوبیٹھنے والے گروہ کے جو بیانات آرہے ہیں وہ دراصل حکمرانوں کو امارت شرعیہ پھلواری شریف پر تالا بندی کی دعوت دی جارہی ہے۔

گزشتہ تین چار دنوں میں مولانا ابوطلب، میڈیکل کالج کی سیٹ لاکھوں روپے میں فروخت کرنے والے احمد شفاق کریم اورخود کو تازہ بہ تازہ امیرشریعت اعلان کرنے والے مولانا انیس الرحمن قاسمی کے جوبیانات آرہے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں، یہ حضرات امارت کی مالی بدعنوانی کو جس طریقے سے اجاگر کررہے ہیں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ثبوت فراہم کرنے کے مترادف ہے۔امارت شرعیہ پھلواری شریف کے بیت المال میں اگر بدعنوانی ہوئی ہے تو اس کیلئے پلیٹ فارم تھا۔مگر کھلے عام بیان بازی کا مقصد یہی ہے کہ وہ سرکار کو مواقع فراہم کریں۔


امارت شرعیہ پھلواری شریف کے خلاف سازش کئی برسوں سے کی جارہی ہے۔سیاسی جماعتوں کا مقصد ملک کی ایک موثر آواز کو خاموش کرنا ہے۔اس کیلئے ماضی کی طرح مسلم لیڈروں کوپیادہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔چنانچہ 28مارچ کو امارت پر دھاوا بولنے سے قبل جنتادل یو کے ایک سینئر وزیر جو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ہیں کے گھر پر اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں ہی پورا خاکہ تیار کیا گیا۔اب اس خاکے میں رنگ بھرے جارہے ہیں۔پہلا رنگ امارت شرعیہ پر حملہ تھا۔دوسرا رنگ امارت پر تالا لٹکانے کی سمت قدم ہے۔

سیاست کا کھیل دیکھئے کہ نتیش کمار نے عید کے دن ادارہ شرعیہ پھلواری شریف کا دورہ کیا۔غلام رسول بلیاوی نے فرش راہ ہو کران استقبال کیا۔امارت شرعیہ پھلواری شریف کے ذمہ داران کاسیاسی بچپنادیکھئے کہ عید کے موقع پر وہ سیاسی تقسیم کے تحت اپنے دفتر میں اپوزیشن لیڈروں کا استقبال کرکے حکمرانوں کو سازش کرنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
()()()

متعلقہ خبریں

تازہ ترین