Sunday, August 31, 2025
homeاہم خبریںاشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف سپریم کورٹ...

اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف سپریم کورٹ نے ایف آئی آر پر کارروائی روک

نئی دہلی :
سپریم کورٹ نے پیر کے روز اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف ہریانہ پولیس کی جانب سے ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ‘آپریشن سندور کے حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آرز کے خلاف کارروائی روک دی۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئیے مالیہ باغچی پر مشتمل ایک بنچ نے پولیس کی جانب سے کلوزر رپورٹ جمع کرانے کے بعد ایک ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا، اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پروفیسر کے خلاف دائر کیے گئے ایک اور کیس کا نوٹس لینے سے بھی روک دیا۔

سماعت کے دوران محمود آباد کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے پولس کے اقدامات پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 152 — جو ہندوستان کی خودمختاری کے خلاف جرائم سے متعلق ہے — کو محض سوشل میڈیاپ تبصرہ کرنے کی وجہ سے لگادیا گیا ہے

اس سے قبل، جولائی کی ایک سماعت میں، عدالت عظمیٰ نے ہریانہ کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیس کے دائرہ کار کو بڑھا کر غلط سمتاختیار کر رہی ہے۔ اس کے بعد بنچ نے ایس آئی ٹی کو چار ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

42 سالہ محمود آباد سونی پت میں اشوکا یونیورسٹی میں سیاسیات پڑھاتے ہیں۔ انہیں 18 مئی کو، آپریشن سندور کے دس دن بعد، ہریانہ میں بی جے پی یووا مورچہ کے جنرل سکریٹری یوگیش جتری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 21 مئی کو ضمانت ملی تھی۔

عبوری راحت دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ زیرِ بحث سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کچھ بھی نہ لکھیں اوربھارت کے فوجی ردعمل کے بارے میں کوئی رائے ظاہر نہ کریں۔

عدالت نے ہریانہ کے ڈی جی پی کو بھی ہدایت کی کہ وہ پروفیسر کی آن لائن پوسٹس کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے سینئر آئی پی ایس افسران کی ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین