کلکتہ : انصاف نیوز آن لائن
سیاسی تشدد میں اپنی10سالہ بیٹی تمنا کو کھودیے والی ماںشبینہ سے ملاقات کے دوران روپیے پیش کرنے پر ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی و سابق ریاستی وزیر ہمایو ں کبیر جو سابق آئی پی ایس آفیسر ہیں سوالوں کی زد میںہے۔ترنمول کانگریس پر بھی سوالات کھڑے کئے جارہے تھے۔اس درمیان ترنمول کانگریس نے ہمایوں کبیر کے نام نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مغربی مدنی پور کے ڈیبرا سے ممبر اسمبلی سابق آئی پی ایس افسر ہیں بدھ کو ندیا کے کالی گنج میں قتل ہونے والی نابالغ تمنا خاتون کے گھر کا دورہ کیا۔ملاقات کے دوران ہمایوں کبیر نے تمنا کی ماںشبینہ کو روپے کی پیش کشکرتے ہیں۔لیکن تمنا کی والدہ سبینہ بی بی نے مالی امداد لینے سے انکار کر دیا۔ ہمایوں کی اس کی پیش کش پر سیاسی جماعتوں کے درمیان خوب بات ہونے لگی تھی اس کے بعد پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ ریاستی ترنمول کے نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے جمعرات کو ہمایوں کے نام نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہیں 72 گھنٹے کے اندر خط کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
کالی گنج میں اسمبلی ضمنی انتخاب 19 جون کو ہوا تھا۔ گنتی پیر 23 تاریخ کو ہوئی تھی۔ ترنمول کی جیت کا جشن گنتی ختم ہونے سے پہلے شروع ہو گیا۔ مبینہ طور پر وہاں سے سی پی ایم کارکنوں کے گھر پر بم پھینکا گیا تھا۔ بم دھماکے میں 10 سالہ تمنا ہلاک ہو گئی۔ اس کی ماں نے کہا کہ وہ سی پی ایم سے وابستہ ہیںاس لئے ان پر حملہ کیا گیا۔
تمنا کی موت نے کالی گنج میں جیت کے بعد بھی ریاست کی حکمراں جماعت کو بے چین کر دیا ہے۔ اسی حالت میں بدھ کو ہمایوں تمنا کے گھر گئے۔ وہ کافی دیر تک غمزدہ خاندان سے بات کرتے رہے۔ تمنا کی ماں نے ان سے مختلف شکایات کی۔ جس بم نے لڑکی کی جان لی، وہ بم ابھی تک کیوں برآمد نہیں ہوا، کالی گنج سے جیتنے والی ترنمول امیدوار ایک بار بھی ان سے ملنے کیوں نہیں آئی، یہ سارے سوالات شبینہ نے اٹھائے تھے۔ اس کے بعد ہمایوں کبیر ایک نارنجی رنگ کا لفافہ غمزدہ ماں کے حوالے کرنےکی کوشش کی۔
لفافہ دیکھ کر شبیہ کو غصہ آگیا۔ وہ چلائی، “نہیں، نہیں، نہیں.” انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گھر ہے، زمین ہے۔ انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنی بیٹی کے قتل کا انصاف چاہتے ہیں۔ تمنا کی والدہ نے کہا کہ خاندان میں پیسے لینے والا کوئی نہیں ہے۔ ہمایوں کا بیان تھا کہ وہ ایک غیر سیاسی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ وہ اس تنظیم کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنا چاہتا تھا۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے بعد بھی تمنا کی ماں پیسے نہیں لینا چاہتی تھی۔
الزام ہے کہ ہمایوں نے پارٹی کو مطلع نہیں کیا تھا کہ وہ تمنا کے گھر جائیں گے۔ انہوںنے اپنے طور پر مالی امداد فراہم کرنے میں پہل بھی کی۔
ترنمول کانگریس کے نائب صدرجے پرکاش مجمدار نے کہاکہ جس طرح انہوں نے متوفی لڑکی کے گھر جا کر پارٹی کو بتائے بغیر پیسے دینے کی کوشش کی، پارٹی اس کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ان کی سرزنش کی گئی ہے۔ ہم نے ان سے پوچھا ہے کہ انہوںنے ایسا کیوں کیا”۔ ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی کے وزیر شوبھندیب چٹرجی نے کہا کہ ہمایوں کی پارٹی کی مرکزی تنظیم نے تنقید کی ۔