Wednesday, October 15, 2025
homeاہم خبریں’’یوم آزادی پر من پسند کھانے کی آزادی پر روک‘‘

’’یوم آزادی پر من پسند کھانے کی آزادی پر روک‘‘

گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے میں کیا تعلق ہے؟ 15 اگست کو گوشت کی دکانیں بند کرنے

کے حکم سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا

نئی دہلی : انصاف نیوز آن لائن

’’یوم آزادی پر گوشت کھانے پر پابندی ‘‘جی ہاں چند میونسپل کارپوریشنوں کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ 15اگست کو گوشت کی دوکانیں بند رہیں گی ۔کچھ میونسپل کارپوریشن نے جنم اشٹمی کے موقع پر بھی 16 اگست کو بھی گوشت کی دوکانیںبند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میونسپل باڈی کی ہدایت پر تنقید کرتے ہوئے اسے بدتمیز یاور غیر آئینی‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ’’گوشت کھانے اور یوم آزادی کا جشن منانے کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تلنگانہ کے 99فیصد لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ یہ گوشت پر پابندی لوگوں کے آزادی، رازداری، معاش، ثقافت، غذائیت اور مذہب کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔‘‘

اسی طرح کے احکامات مہاراشٹر میں دیکھے گئے، بشمول چھترپتی سمبھاجی نگر، کلیان-ڈومبیولی، مالیگاؤں اور ناگپور میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے یوم آزادی پر گوشت ک کی دوکان کھولے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس پر شدید سیاسی رد عمل سامنے آیا ہے۔

مہاراشٹر میں حکمران اتحاد اس اقدام پر منقسم نظر آیا۔ جب کہ این سی پی نے پابندی پر سوال اٹھایا، بی جے پی کے رہنماؤں نے اس کا دفاع کرتے ہوئے 1988 کے ریاستی حکومت کے حکم کا حوالہ دیا جس میں میونسپل کارپوریشنوں کو یوم آزادی اور مہاویر جینتی جیسے مواقع پر ایسی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پابندی کے پیچھے کی وجہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ’’اگر یہ آشادھی ایکادشی یا مہاویر جینتی پر ہوتی تو کسی کو یہ پابندی سمجھ میں آتی لیکن جب ایسا کوئی موقع نہیں ہے تو گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟‘‘

ایم این ایس اور کانگریس سمیت اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا کہ یہ پابندی سبزی پرستی کو مسلط کرنے اور شہری مسائل جیسے کہ گڑھے اور ٹریفک جام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے اسے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی چال قرار دیا۔

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے ایسے احکامات جاری کرنے والے میونسپل کمشنروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ یوم آزادی پر ہم جو کھاتے ہیں وہ ہمارا حق ہے، ہماری آزادی۔ آپ ہمارے گھروں میں کیوں گھس رہے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ ان کی اپنی سمیت متعدد ہندو برادریوں میں تہواروں کے دوران نان ویجیٹیرین پیشکش کی روایات ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان نوناتھ بان نے نشاندہی کی کہ ماضی کی کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی حکومتوں کے دوران بھی اسی طرح کی پابندیاں لگائی گئی تھیں، ناقدین پر منافقت کا الزام لگایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین