Wednesday, October 23, 2024
homeاہم خبریںآئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی گرفتار

آئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی گرفتار

کلکتہ ، 26 جون:
کلکتہ پولس نے اجازت کے بغیر دھرم تلہ کے گاندھی مورتی کے پاس احتجاج کررہے آئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی اور ان کے حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب آئی ایس ایف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بنگال اسمبلی میں نوشاد صدیقی آئی ایس ایف کے ٹکٹ پر جیتنے والے واحد امیدوار ہے۔نوشاد صدیقی اپنے حامیوں کے ساتھ آج گاندھی مورتی کے پاس کسانوں کی حمایت میں احتجاج کررہے تھے ۔گاندھی مورتی کے پاس ایک گھنٹے تک احتجاج ہونے والا تھا مگر احتجاج شروع ہونے سے قبل ہی نوشاد صدیقی اورا ن کے حامیوں کو پولس نے گرفتار کرلیا ۔پولس کے مطابق آئی ایس ایف نے اس پروگرام کی اجاز ت نہیں لی تھی ۔اس لئے انہیں گرفتار کیا گیاہے۔نوشاد صدیقی نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد ہی ریاست میں تشدد کا بازار گرم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھانگر اور دیگر علاقے میں آئی ایس ایف کے کارکنان پر ظلم کیا جارہا ہے ۔
آئی ایس ایف کے سربراہ پیر زادہ عباس صدیقی نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس کی دوہری سیاست کا نتیجہ ہے۔ایک طرف وہ کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتی ہے تو دوسری طرف کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا ترنمول کانگریس جمہوریت میں یقین نہیں رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین