Friday, December 13, 2024
homeاہم خبریںسی اے اے کے ذریعہ اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دینے...

سی اے اے کے ذریعہ اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش:ایم کے سٹالن

نئی دہلی :

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے 15 مارچ 2024 کو سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پربی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ فاشزم کو کچلنے اور ہندوستان کے متنوع جذبے کو بچانے کے لیےتمام سیکولر طاقتوں کے اتحاد کے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے بین الاقوامی دن پر، آئیے بی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ فاشزم کو کچلنے اور ہندوستان کی متنوع روح کی حفاظت کیلئے متحد ہو‘‘۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے ذریعہ صرف اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ 2014 کے بعد سے مرکزکی بی جے پی حکومت نے ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو کمزور کردیاہے، عدم برداشت کو فروغ دیا ہے اور ہماری مسلم کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کی حمایت کی جارہی ہے ہے۔ سی اے اے جیسے غیر آئینی اقدامات کا کا نفاذ صرف اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے،‘‘۔

اقوام متحدہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منا رہی ہے۔اس کا مقصد مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف ٹھوس کارروائی کرناہے۔

اسٹالن نے بی جے پی اور ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے دی جانے والی نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں کے خلاف ہندتو کے موب لنچنگ کے واقعات، اور مسلم کارکنوں کو قید کرنے کے من گھڑت مقدمات کی دستاویز کرنے والی خبروں کا ایک کولیج بھی شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین