Saturday, July 27, 2024
homeدنیاغزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی

غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہوگئی۔

غزہ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 3 ہزار 900 بچے اور سیکڑوں خواتین شامل ہیں۔

ابتک 56 صحافی بھی شہید
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج 7 اکتوبر سے مسلسل غزہ کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔

اس دوران اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عمارتوں، اسکولوں اور پناہ کیمپس پر بھی بم باری کی جارہی ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے درمیان محصور پٹی میں کشیدگی کے چار ہفتے مکمل ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جسکے بعد غزہ میں چوتھی اجتماعی قبر بن گئی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت میں فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی جس میں غزہ شہر میں بچوں کے لیے الناصر ہسپتال کے داخلی دروازے اور پٹی کے جنوب میں رفح میں محلوں کے واٹر سپلائی کے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں پر دوبارہ بمباری کی۔ فلسطینی ٹیلی ویژن نے اس بمباری کو شدید ترین قرار دیا ہے۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاھیا اور پٹی کے مغرب میں الناصر محلے کو نشانہ بنایا، جس میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری میں 20 سے زیادہ زیتون محلے پر بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس اور اس کے مشرق میں القاررہ کے علاقے میں متعدد حملے کیے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

غوطہ خوروں اور گلائیڈرز کی اسرائیلی علاقے میں داخلے کی کوشش
دوسری جانب ’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور حماس کی ایلیٹ فورس کے ارکان کے درمیان زیکیم فوجی اڈے کے ارد گرد جھڑپیں ہوئیں۔ یہ علاقہ عسقلان شہر کے ساحل کے قریب ہے۔ جھڑپ میں حماس کے چھ جنگجو کام آئے جب کہ چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپیں گلائیڈرز بردار غوطہ خوروں اور بندوق برداروں کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں داخلے کی کوشش کے نتیجے میں ہوئیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا تھا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل حماس کے 10 رہ نماؤں کو فنا کے گھاٹ اتار چکا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئرن ڈوم سسٹم نے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے شہروں کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو روک دیا۔

دوسری جانب فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے العطرہ، السودانیہ اور شمالی بیت لاھیا کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ طیارے نے بیت حانون، جبالیہ، الناصر محلے، غزہ شہر میں انڈونیشین ہسپتال کے قرب وجوار، شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے اور نصیرات اور بریج کیمپوں میں گھروں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین