Sunday, September 8, 2024
homeہندوستانہنی مون پیکیج کے نام پر ایک مسلم جوڑے کے ساتھ کی...

ہنی مون پیکیج کے نام پر ایک مسلم جوڑے کے ساتھ کی گئی شرمناک حرکت، قطر کی جیل میں دس سال رہے بند

جولائی 2019 میں ممبئی کے ایک جوڑے کو فریب کے جال میں پھنسا کر ہنی مون پیکیج کے نام پر قطر بھیجا گیا تھا۔ اسے ایک بیگ دیا گیا جس میں منشیات تھی لیکن وہ منشیات کے بارے میں لا علم تھے جب یہ جوڑا قطر ائیرپورٹ پہنچا تو انہیں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ چلا اور قطر کی عدالت نے 10 سال قید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہاں ہندوستان میں کپل کے اہل خانہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB ) سے رجوع کیا۔ جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی تفتیش کی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ دونوں بے قصور ہیں اور انھیں اس کیس میں جھوٹے طور پر پھنسایا گیا تھا۔

نارکو ٹکس سیل نے تفتیش کرتے ہوئےمنشیات کے ایک بڑے سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ایم ای اے نے اس معاملے کو سنجیدگی سے اور حکومت قطر سے بات چیت کی اور معاملہ قطر کی عدالت میں گیا۔ قطر کی عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کو درست قرار دیا اور ان دونوں کو بری کردیا ۔ کچھ دن بعد یہ جوڑا ہندوستان واپس آجائے گا۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ جیل میں ان دونوں کی وہاں ایک بچی بھی پیدا ہوئی ۔ اونیبہ قریشی اور شارق قریشی کی شادی 2018 میں ہوئی ، شادی کے بعد ، وہ دونوں بھنڈی بازار میں رہنے لگے ، ان کا برا وقت اس وقت شروع ہوا جب شفیع کے والد کی سو تیلی بہن یعنی پھوپھی تبسم ان کی زندگی میں آگئی۔
پھوپھی نے ہنی مون پر جانے کے لئے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کیا اور پھر پھوپھی کے دباؤ میں جوڑے نے رضامندی ظاہر کردی۔ پھو پھی نے بطور تحفہ قطر جانے کا انتظام کر دیا۔


5 جولائی 2019 کو تبسم نے شاکر اور اونیبہ کو ممبئی سے بنگلور بھیج دیا اور تبسم کے پہچان والے نے ایک بیگ میں کچھ سامان دیا۔ جب شاکر نے پھو پھی سے پوچھا کہ اس میں کوئی غلط سامان تو نہیں ہے فون پر اسے بتایا گیا کہ نہیں اس میں صرف زردہ پان مصالحہ ہے۔ پھر جیسے ہی یہ لوگ قطر پہنچے نار کو ٹکس سیل ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین