نئی دہلی(انصاف نیوز آن لائن)
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو معمولی ہی سہی مگر واضح اکثریت حاصل ہوئے تین ہفتے ہوچکے ہیں۔ اس عرصے میں ملک کے مختلف حصوں میں متعدد فرقہ وارانہ واقعات، لنچنگ اور انہدامی کارروائی کے واقعات ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں دو الگ الگ واقعات میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اتر پردیش کے علی گڑھ اور گجرات میں ایک ایک افراد کی موت ہوئی۔ دوسری طرف، ملک کے مختلف حصوں میں عید الاضحی (بقرید) کے موقع پر فرقہ وارانہ اورتشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ، یوپی اور گجرات میں لنچنگ
چھتس گڑھ کے رائے پورمیں صدام قریشی (23)ان کے چچیرے بھائی چاند میا خان (23) اور گڈو خان(35) کو مبینہ طور پر ہجوم نے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ کو مویشی لے جا رہے تھے۔جبکہ قریشی اور چاند کا تعلق اتر پردیش کے سہارنپور سے تھا اور گڈو کا تعلق شاملی ضلع سے تھا۔ واقعہ کے دن چاند اور گڈو دونوں کی موت ہو گئی۔ قریشی تقریباً ایک ہفتے بعد زخموں کی وجہ سے موت ہوگئی۔ رائے پور کے شری بالاجی سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق قریشی مرنے سے قبل کومے میں تھے۔اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں بی جے پی یوتھ ونگ لیڈر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
In Chattisgarh's Raipur, thousands of Muslims on Friday protested against the lynching of 3 Muslim men. They courted arrests while demanding the immediate arrest of the culprits. pic.twitter.com/YdBZT0quzn
— Waquar Hasan (@WaqarHasan1231) June 21, 2024
علی گڑھ: 19 جون کو 35 سالہ محمد فرید عرف اورنگزیب کو چوری کے شبہ میں قتل کردیا گیا ۔اس کے بعد علی گڑھ کے کچھ حصوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔علی گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مریگانک شیکھر پاٹھک نے اس کیس کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ فرید کو اسپتال بھیجا گیا تھا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اس دوران مکتا راجہ اور شکنتلا بھارتی جیسے بی جے پی لیڈروں نے ملزم کا دفاع کیا۔ فرید کی ماں نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ڈی ایم سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگایا جائے۔
In Chattisgarh's Raipur, thousands of Muslims on Friday protested against the lynching of 3 Muslim men. They courted arrests while demanding the immediate arrest of the culprits. pic.twitter.com/YdBZT0quzn
— Waquar Hasan (@WaqarHasan1231) June 21, 2024
چکھوڈرا، گجرات: 23 سالہ سلمان ووہرا کو گجرات کے چکھوڈرا میں 4-5 آدمیوں نے بے دردی سے پیٹا جب کہ 30-40 افراد کا ایک گروپ اس واقعے پر خوشی کا اظہار کیا ۔یہ واقعہ 23 جون کی رات 12:30بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لوگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے جمع تھے۔ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں آئی پی سی 302 دفعہ (قتل کی سزا) شامل ہے۔ اس وقت سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ایک مقامی کارکن عاصم کھیڈوالا نے بتایاکہ مسلم لڑکوں نے پہلے شکایت کی تھی کہ انہیں خطرہ لاحق ہے۔ ہجوم جئے شری رام کا نعرہ لگا رہے تھے۔ جب مسلم لڑکے کھیل رہے تھے۔ سلمان کو کرکٹ کے بلے اور چاقو سے پیٹا گیا۔ان لڑکوں نے ان کے کان کو کاٹ دیا۔
دنتے واڑہ، چھتیس گڑھ: 24 جون کو، چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ کے ٹوئلانکا گاؤں میں بندو سودھی نامی ایک عیسائی خاتون کا قتل کر دیا گیا۔
اس کے کچھ رشتہ داروں نے مبینہ طور پر اسے کھیتوں میں ہل چلانے سے منع کیا تھا کیونکہ وہ اور اس کے خاندان کے کچھ افراد عیسائیت اختیار کر چکے تھے۔حملہ آواروں نے مبینہ طور پر اس پر کمان، تیر، کلہاڑی اور چاقو سے حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے اسے زمین پر دفن کرنے سے بھی روکا۔
Update: Situation tense in Aligarh after the mob lynching incident where a man identified as Farid alias Aurangzeb was killed by a mob. Heavy police force mobilised to keep situation from escalating. https://t.co/PcUChfEhOo pic.twitter.com/edzRuCh2tq
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) June 19, 2024
ہماچل پردیش، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ہجومی تشدد
19 جون کو ایک ہجوم نے ہماچل پردیش کے نہان میں جاوید نامی شخص کی ایک کپڑوں کی دکان میں لوٹ پاٹ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ اس وقت ہوا جب اس نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر قربانی کے جانوروں کی تصویر شیئر کی تھی۔
کچھ دنوں بعد شاملی پولیس (یو پی) کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جاوید کے واٹس ایپ اسٹیٹس میں قربانی کے جانور کی تصاویر گائے کی نہیں بلکہ قانونی طور پر اجازت یافتہ جانور کی تھیں۔مزید یہ کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے بقرعید کے دن فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کے لیے تصاویر وائرل کی تھیں۔
2. میدک، تلنگانہ: فرقہ وارانہ کشیدگی نے تلنگانہ کے ضلع میدک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں 15 جون کو گائے کی نقل و حمل کو لے کر دو برادریوں کے درمیان تصادم ہوا۔
یہ واقعہ رام داس چوراستہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے لیڈروں نے گایوں کی نقل و حمل کو روک دیا اور احتجاج کرنے اور شکایت درج کرانے گئے۔ہنگامہ آرائی کے بعد، ہجوم نے منہاج العلوم مدرسہ اور ضلع کے ایک مقامی ہسپتال پر بھی حملہ کیا۔ حملے میں مدرسے کے اندر موجود کئی مقامی افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔
पुलिस अधीक्षक शामली के निर्देशन में थाना थानाभवन पुलिस द्वारा सोशल मीडिया पर सांप्रदायिक सौहार्द खराब करने के उद्देश्य से कुर्बानी के पशु(परमिटेड) के फोटो वारयल करने वाला अभियुक्त गिरफ्तार । @dgpup @Uppolice @adgzonemeerut @digsaharanpur pic.twitter.com/tOoeJ1Sm8A
— Shamli police (@PoliceShamli) June 22, 2024
3. بالاسور اور خوردھا، اوڈیشہ
بالاسور میں، 17 جون کو فرقہ وارانہ جھگڑے کے بعد ایک ہفتے سے زیادہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں ہی اس میں نرمی کی گئی تھی۔پترا پاڑا علاقے کے قریب ایک مزار کے پاس گائے ذبح کرنے کے الزام میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جب کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا کہ مزار کے قریب نالے کا پانی سرخ ہو گیا ہے، تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ گائے کے ذبیحہ کی وجہ سے ہے۔سڑک پر خون بہنے کے خلاف قصبہ کے بھوجاکھیا پیر علاقے میں لوگوں کا ایک گروپ دھرنے پر بیٹھ گیا۔ پولیس کے مطابق، دوسرے گروپ نے مبینہ طور پر ان پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔اس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
دریں اثنا کھوردھا میں،ایک ہندوتوا ہجوم کو مسلمانوں کے گھروں میں گھستے ہوئے دیکھا گیا، جو گائے کا گوشت ذخیرہ کرنے کے شبہ میں فریزر چھین کر لے گئے۔ انہوں نے مبینہ طور پر پولیس کی موجودگی میں گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔اڈیشہ میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات کرائے گئے اور بی جے پی ریاست میںپہلی بار برسراقتدار آئی۔اس کے ساتھ ہی بیجو جنتا دل کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔
#Balasore : Curfew imposed and internet suspended in #Balasore dist of #Odisha following attacks on muslim houses on Monday on the occasion of Eid Al Adha.
On Monday afternoon when the water in drains turned red, Hindu men attacked houses of Muslim families on suspicion of… pic.twitter.com/9QPTbgfR5Z
— Saba Khan (@ItsKhan_Saba) June 18, 2024
ماہر تعلیم اور مصنف، پروفیسر اپوروانند کا خیال ہے کہ بقرعید ہندو دائیں بازو کے ہجوم کے لیے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا ایک اور بہانہ تھا۔انہوں نے کہاکہ چونکہ وہ جانوروں کا خون نہیں دیکھ سکتے، وہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں۔بی جے پی نے جو کچھ کیا ہے وہ ہجومی تشدد کی سیاست کا حصہ ہے ۔ جہاں تشدد کی معیشت بھی ہے، وہیں ہندوتوا طاقتوں کی مایوسی اور غصہ بھی ہے جنہیں وہ جیسا مینڈیٹ نہیں دیا گیا جس طرح وہ چاہتے تھے۔ یہ (مایوسی) مسلمانوں پر نکالی جا رہی ہے۔
مدھیہ پردیش میں انتظامیہ نے مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے بہانے مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے کئی گھروں کو مسمار کر دیا۔ تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ مسماری کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے مکانات سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے۔اتر پردیش کے لکھنؤ کے اکبر نگر میں ایک اور بڑے پیمانے پر مسماری کی گئی۔ تاہم، انہدام نے ہندو اور مسلم دونوں باشندوں کو متاثر کیا ہے۔انتظامی کارروائی میں کم از کم13,20مستقل اور عارضی غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اس میں چار مندر، تین مساجد اور دو مدارس بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اس سال مئی میں انہدام کی مہم کو برقرار رکھا تھا۔
نفرت انگیز تقاریر جاری ہیں: 4 جون سے، راشٹریہ ہندو پریشد کے رہنماؤں نے اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں کم از کم پانچ نفرت انگیز تقاریر کی ہیں۔ایک تقریر میں انہوں نے کہاکہ کوئی کٹھ ملا ہماری بیٹیوں کو بھاگا کر لے جائے گا کیا؟ ۔وہ پہلے سے ہی کٹوا ہیں ۔لیکن ہم اوپر اور جگہ سےان کا کاٹ دیںگے۔(کیا کوئی مسلمان ہماری بیٹیوں کے ساتھ بھاگنے کی جرات کرے گا؟ وہ پہلے ہی ختنہ کر چکے ہیں؟ لیکن ہم انہیں اوپر سے نیچے تک کاٹ دیں گے۔ایک اور معاملے میں، ہریانہ کے کیتھل میں ایک سکھ شخص کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا اور اسے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے خالصتانی کہاکہ جب وہ 10 جون کو اپنے اسکوٹر پر گھر جا رہا تھا۔ بعد میں اس معاملے میں دو کو گرفتار کر لیا گیا۔پروفیسر اپوروانند نے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ معاملات مختلف لیڈروں کی طرف سے انتخابات کے دوران کی گئی نفرت انگیز تقاریر کا نتیجہ ہیں۔راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا ان چند اپوزیشن رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے نفرت انگیز جرائم کے بارے میں واضح طور پر بات کی۔