Sunday, September 8, 2024
homeاہم خبریںلوک سبھا میں 3 نئے فوجداری بل منظور،دلتوں،اقلیتوں اور آدیواسیوں کے حقوق...

لوک سبھا میں 3 نئے فوجداری بل منظور،دلتوں،اقلیتوں اور آدیواسیوں کے حقوق سلب ہونے کا خطرہ

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اویسی نے ایوان میں بحث کے دوران اپنے خدشات کا اظہار کیا،اپوزیشن کے 97 ارکان پارلیمنٹ کی غیر موجودگی میں بل ایوان میں منظور

نئی دہلی،21 دسمبر :۔

پارلیمنٹ میں ایک طرف ہنگامہ جاری ہے اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے وہیں دوسری طرف حکومت اپوزیشن کی غیر حاضری میں متعدد ملوں کو منظوری بھی دے رہی ہے ۔بدھ کو لوک سبھا میں 3 نئے فوجداری بل منظور کیے گئے ہیں۔ فوجداری ترمیمی بلوں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب پر بحث کے دوران اپوزیشن کے کل 97 ممبران غیر حاضر رہے۔ انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ نئے فوجداری بلوں کو اب راجیہ سبھا میں رکھا جائے گا۔ وہاں سے گزرنے کے بعد اسے منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔

امت شاہ نے انڈین جسٹس (سیکنڈ) کوڈ 2023، انڈین سول سیکیورٹی (سیکنڈ) کوڈ 2023 اور انڈین ایویڈینس (سیکنڈ) بل 2023 ایوان میں پیش کیا ۔جس پر اپوزیشن کے بچے کھچے ارکان نے بحث کیا اور حکومت کی نیت پر سوال اٹھائے ۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مجوزہ مجرمانہ بل لوگوں کی شہری آزادیوں اور حقوق کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

تین نئے متعارف کرائے گئے بلوں پر گرما گرم بحث میں اویسی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ قانون نافذ کیے گئے تو عام شہریوں کے حقوق چھین جائیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ بی این ایس بل میں خطرناک دفعات کے طور پر کیا سمجھتے ہیں۔ یہ دلیل دیتے ہوئے کہ یہ پولیس کو وسیع اختیارات دیتا ہے، اور انہیں مؤثر طریقے سے “جج” کے طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اویسی کے مطابق، مجوزہ قوانین غیر متناسب طور پر مسلمانوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں خاص طور پر اتر پردیش میں قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ایسے میں یہ قوانین پولیس کو ایک جج کے طور پر وسیع اختیارات دیتے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین