افریقی عرب ملک مراکش میں ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالیں، جن میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ رباط کے تعلقات کی مذمت اور اس کے ساتھ لا تعلقی کا اعلان کیا گیا۔
یہ مظاہرے اسرائیلی وزیر دفاع کی رباط آمد پر کئے گئے۔
خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے ایک سال مکمل ہو رہا ہے اور اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع مراکش آئے۔
مظاہروں کی کال اسرائیل مخالف تنظیم کی جانب سے کی گئی تھی۔ مظاہروں کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو فلسطینیوں سے خیانت قرار دیا۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
مظاہرین نے رباط حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے موثر انداز میں جدو جہد شروع کرے۔