Wednesday, March 25, 2026
homeاہم خبریںگجرات اسمبلی میں 'یونیفارم سول کوڈ' بل منظور: کانگریس کا شدید احتجاج،...

گجرات اسمبلی میں ‘یونیفارم سول کوڈ’ بل منظور: کانگریس کا شدید احتجاج، مسلم رہنماؤں نے قانون کو شریعت میں مداخلت قرار دے دیا**

گاندھی نگر | خصوصی رپورٹ (انصاف نیوز آن لائن)

گجرات اسمبلی نے منگل کے روز ‘یونیفارم سول کوڈ’ (UCC) بل 2026 منظور کر لیا ہے۔ اس بل کا مقصد تمام مذاہب کے لیے شادی، طلاق، وراثت اور ‘لائیو ان ریلیشن شپ’ کے حوالے سے ایک مشترکہ قانونی فریم ورک نافذ کرنا ہے۔ یہ قانون ریاست کے تمام شہریوں بشمول ریاست سے باہر مقیم گجراتی باشندوں پر نافذ ہوگا، تاہم درج فہرست قبائل (Scheduled Tribes) کو ان کے روایتی حقوق کے تحفظ کے پیشِ نظر اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے بل پیش کرتے ہوئے اسے آئینی اصولوں کے عین مطابق قرار دیا۔ بل کی اہم شقوں میں درج ذیل شامل ہیں:

لازمی رجسٹریشن: شادی کا 60 دنوں کے اندر اندراج نہ کرانے پر 10,000 روپے جرمانہ ہوگا۔
سخت سزائیں” زبردستی یا دھوکے سے شادی کرنے، اور ایک سے زائد شادیاں (پولی گیمی) کرنے پر 7 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
لائیو ان ریلیشن شپ:لائیو ان میں رہنے والے جوڑوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی پر 3 ماہ قید یا 10,000 روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی (AAP) نے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما شیلش پرمار نے الزام لگایا کہ حکومت نے 2027 کے انتخابات کے پیشِ نظر یہ بل جلد بازی میں منظور کیا ہے۔

کانگریس ایم ایل اے عمران کھیڑاوالا نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ‘مسلم مخالف’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا: “مسلمانوں کے لیے نکاح اور وراثت کے معاملات محض قوانین نہیں بلکہ اللہ کے احکامات (شریعت) ہیں، جن پر عمل کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ یہ بل ہمارے مذہبی حقوق میں مداخلت ہے، ہم اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔”

یاد رہے کہ اتراکھنڈ کے بعد گجرات بھارت کی دوسری ریاست بن گئی ہے جس نے یو سی سی (UCC) بل منظور کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین