Tuesday, October 22, 2024
homeبنگالدارلعلوم اسراریہ سنتوش پور و آپاس کے علاقے میں ہفتے گزرجانے کے...

دارلعلوم اسراریہ سنتوش پور و آپاس کے علاقے میں ہفتے گزرجانے کے باوجود پانی کا جمائو——— دارالعلوم اسراریہ کے دست تعاون سے مقامی لوگوں میں اظہار اطمینان۔۔عید قرباں کی خوشیوں میں مقامی لوگوں کو شامل کرنے کےلئے اجتماعی قربانی کا نظم

دارلعلوم اسراریہ سنتوش پور و آپاس کے علاقے میں ہفتے گزرجانے کے باوجود پانی کا جمائو
دارالعلوم اسراریہ کے دست تعاون سے مقامی لوگوں میں اظہار اطمینان۔۔عید قرباں کی خوشیوں میں مقامی لوگوں کو شامل کرنے کےلئے اجتماعی قربانی کا نظم
کلکتہ :
جنوبی 24پرگنہ ضلع کے سنتوش پور میں واقع دارالعلوم اسراریہ اور اس کے آس پاس علاقہ ہفتہ بھر گزر جانے کے باوجود پانی سے بھرا ہوا ہے۔درجنوں مکانات میں پانی بھرا ہوا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سامنا ہے ۔گھروں میں رکھے غذائی اشیاہ تباہ و برباد ہونے کے سبب درجنوں خاندان کو فاقے کی نوبت ہے۔ان حالات میں دارالعلوم اسراریہاور اس کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے آگے بڑھ کر لوگوں کو غذائی اشیا پہنچائی ۔


دارالعلوم اسراریہ کے مہتمم مولانا نوشیر نے تازہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے مدرسہ و مسجد کے احاطے سے پانی نکل گیا ہے ۔مگر اب بھی سیکڑوں مکانات میں پانی ہے۔انہوں نے کہاکہ سنتوش پور کے اس علاقے کی صد فیصد غربت زد ہ ہے۔جن کا ذریعہ معاش یومیہ مزدوری ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کو گھر چلانے میں مشکلات کا سامانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے بعد اور پانی کے جمائو کے بعد اہل خیر حضرات کے تعاون سے دارالعلوم اسراریہ کے اساتذہ و طلبا اب تک چار سو خاندان تک کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا پہنچا چکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقے نشیبی ہیں ، ابھی اتنی جلدی پانی کی نکاسی کا امکان نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ ان حالات میں ہم طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کےتعاون اور ان کی مدد کو اپنا اخلاق فرض سمجھتے ہیں ۔اس لئے عید قربان کے موقع پر ان پریشان حال افراد کو بھی خوشیوں میں شامل کرنے کےلئے گوشت کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔دارالعلوم اسراریہ کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا نظم کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں بڑے جانورکا فی حصہ تین ہزار روپے ہے۔علاقے کی صورتحالات کا جائزہ لینے تعاون یا قربانی کے لئے وزٹ کریں بصورت دیگر رقم براہ راست مدرسہ کے اکاؤنٹ پربھیجی جاسکتی ہے۔
مدرسہ کا اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ہے،ٹرانسفر،چیک یا ڈرافٹ پر صرف
Darul Uloom Asraria لکھیں
A/c, 31695319413
IFSC: SBIN0012346
Branch, Mollargate,kol
بذریعہ موبائل یو پی آئی سسٹم سے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے
UPI:9330772188@SBI
مزید معلومات کے لیےاسی نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے- 8777218454,9818893994
Darul Uloom Asraria fakirPara ( Jola ) Santoshpur, Kolkata 142

متعلقہ خبریں

تازہ ترین