کلکتہ (انصاف نیوز آن لائن)
مغربی بنگال کے مشہور تعلیمی ادارہ الامین مشن نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان میں الامین مشن کے طلباء نے شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا ہے۔
مشن میں زیر تعلیم توحید مرشد نے 720 میں سے 690 نمبرحاصل کیا ہے ۔جب کہ مشن کی ایک اور طالبہ دیباسمیتا نے 668 نمبر حاصل کیا ہے۔
الامین مشن کے مطابق توحید مرشد ،مالدہ ضلع کے وشنو نگر تھانہ علاقے کے پار دیوانا پور گاؤں کے رہنے والے ہیں ۔ والد نورالحق پیشے سے استاد ہیں۔ توحید کا بڑا بھائی بی ٹیک انجینئر ہے۔ والدہ عصمت آرا خاتون ہیلتھ ورکر ہیں۔مشن انتظامیہ کے مطابق توحید مرشد الامین مشن کے نیاباز کیمپس میں زیر تعلیم تھا۔
الامین مشن سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ یہ اقلیتوں بالخصوص مسلم بچوں کا ادارہ ہے اور کسی حد تک اس میں سچائی ہے کہ اس ادارے کو مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کےلئے بنایا گیا ہے۔مگر اس کے باوجود یہاں ایک بڑی تعداد غیر مسلم بچوں کی ہے ۔اس کی سب سے بڑی مثال دیباسمیتا ہیں ۔جنہوں نے یہاں تعلیم حاصل کرکے مثال قائم کی ہے۔
مشن کے جنرل سیکریٹری ایم نورالاسلام نے نے کہا کہ الامین مشن نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ دیباسمیتا کی کامیابی ایک مثال ہے کہ یہاں صرف اقلیتیں بلکہ بہت سے غیر مسلم لڑکے اور لڑکیاں بھی الامین مشن میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل میں داخلے میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو بھی مبارکباد دی ہے۔
سمیتا کے والد دیویندو ڈیم ایک موبائل کی دکان پر کام کرتے ہیں۔ ماں فالگونی ایک گھریلو خاتون ہیں۔ والدین کی اکلوتی اولاد دیوسمیتا نے ہائی اسکول میں97.4فیصد نمبر حاصل کیے۔ دیباسمیتا کی خواہش میڈیسن میں کارڈیالوجی یا نیورولوجی میں اسپیلشٹ حاصل کرنا ہے۔ دیوسمیتا شمالی 24 پرگنہ کے بارانگر کی رہنے والی۔
الامین مشن کے ذرائع کے مطابق ایک ایک کرکے ان کے طلبہ کی شاندار کامیابی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ ہوڑہ میں الامین مشن کے خالصانی کیمپس کے طالب علم مقصد اسلام نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے 685نمبر حاصل کیا ہے ۔مقصد الاسلام ہوڑہ کے الوبیڑیا کے رہنے والے ۔اس کے والد فیتے کی صنعت سے وابستہ ہیں ۔ والدہ جیوتسنا بیگم ایک گھریلو خاتون ہیں۔ ایک دادا اور ایک بہن دونوں فارغ التحصیل ہوئے۔ اس کی خواہش ایک عظیم سرجن بننے کی ہے۔
الامین مشن کی کامیابی سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے الامین مشن کے سکریٹری ایم نورالاسلام نے کہا کہ اگر ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں پر نظر رکھیں تو آپ کو الامین مشن کا ایک یا دوسرا طالب علم مل سکتا ہے۔ اس لیے الامین مشن آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر پسماندہ طبقے کے طلبہ کو۔ لہٰذا الامین مشن کے تمام طلباء کو بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے اس سال کی نِٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔