Tuesday, January 14, 2025
homeاہم خبریںلاس اینجلس کی آگ :غزہ کی تباہی پر جشن منانے والاہالی ووڈ...

لاس اینجلس کی آگ :غزہ کی تباہی پر جشن منانے والاہالی ووڈ اداکار اپنے گھرکے خاکسترہونے پرآنسوبہانے پر مجبور

نئی دہلی ،11 جنوری :۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس میں خوفنا ک آتشزدگی کی تباہی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ سپر پاور ملک امریکہ ایسی تباہی کی تصاویر جنہوں نے غزہ کی تباہی کی یاد تازہ کر دی ہے۔بہت سے وی آئی پی اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے عالی شان مکا ن کھنڈر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اب تک ہزاروں فائر فائٹرز بحرالکاہل کے ساحل سے لے کر پاساڈینا تک لگنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی آتش زدگی جاری رہے گی ۔

اس خوفناک آتشزدگی میں غزہ کی تباہی پر جشن منانے والے اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والی معروف ہالی ووڈ ایکٹر کا آشیانہ بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار جیمز ووڈز اپنے گھر کی تباہی پر میڈیا میں آنسو بہاتے نظر آ رہے ہیں ۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔اداکار کی رونے اور آنسو بہانے کی ویڈیو پر صارفین مختلف رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں اور ادا کار کو ان کے پرانے پوسٹ کو شیئر کر کے انہیں عار بھی دلا رہے ہیں ۔اس پوسٹ میں انہوں نے مار ڈالو ہیش ٹیگ کے ساتھ اسرائیلی حملے کی حمایت کی تھی اور اسرائیل کو مزید حملے پر اکسایا تھا۔

بدھ کے روز سی این این کو انٹرویو کے دوران اپنے گھر کی تباہی پر ماتم کرتے ہوئے آنسوؤں میں ٹوٹ پڑے۔”ایک دن آپ سوئمنگ پول میں تھے، اور اگلے دن وہ چلا گیا،” اس نے روتے ہوئے کہا۔ ادا کار نے اکتوبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں لکھاتھا کہ ان وحشیوں پر بمباری کریں یہاں کوئی گرے ایریا نہیں ہیں۔ ان سب کو مار ڈالو”۔

ووڈس مسلسل اسرائیلی حملوں کی حمایت میں پوسٹ کرتے رہے غزہ کی تباہی کے ایک ماہ بعد ایک پوسٹ میں ووڈس نے مطالبہ کیا کہ کوئی جنگ بندی، کوئی سمجھوتہ، کوئی معافی نہیں۔ #KillThemAll”۔

ممتاز فلسطینی شاعر مصعب ابو طحہ نے سوشل میڈیا پر ووڈس کو کہاکہ “تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ پبلک میں آ کر رونے کی؟ ایوارڈ یافتہ شاعر نے ادا کار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کہا کہ 28 اکتوبر 2023 کو جب ہمارے گھر پر بمباری کی گئی تو میرے پاس نہ تو گھر تھا اور نہ ہی جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ۔ میں اپنے گھر کے کھنڈرات میں واپس نہیں جا سکا کیونکہ میرے شہر پر قبضہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے نزدیکی جنگل میں منگل کی صبح لگی آگ بے قابو ہو چکی ہے۔ 4 دنوں سے جاری اس آگ نے فیشن کی چمک دمک والے اس شہر کے بڑے حصے کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور علاقے میں اس کا خوفناک منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آکر 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔ بچاؤ کی زبردست کوششوں کے باوجود 11 لوگوں کی اس آگ میں جان چلی گئی ہے جبکہ 180000 سے زیادہ افراد کو گھر چھوڑنا پڑا ہے۔ وہیں 2 لاکھ دیگر لوگوں محفوظ مقامات پر جانے کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ علاقے میں چل رہی تیز ہوا اور خشک موسم نے آگ کو قابو کرنے میں کافی دشواری پیدا کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین