Friday, October 18, 2024
homeاہم خبریںجھارکھنڈ میں مسجد کے امام کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا

جھارکھنڈ میں مسجد کے امام کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا

کلکتہ 3جولائی :
جھارکھنڈ کے بارکاٹھا میں واقع ایک مسجد کے امام مولانا شہاب الدین کو ایک گروپ نے مار مارکر اس وقت قتل کردیا جب کہ جب ان کی موٹر سائیکل سے مبینہ طور پر ایک خاتون کوٹھوکر لگ گئی ۔اس میں خاتون کو معمولی چوٹ لگی ۔

یہ واقعہ 30 جون کو اس وقت پیش آیا جب شہاب الدین بار کھاٹھا سے گھر لوٹ رہے تھے۔ انہوںنے توازن اس وقت کھو دیا جب ایک آٹو اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔اس کی وجہ سے اس کی بائک انیتا دیوی نامی خاتون سے ٹکرا گئی۔اس کے نتیجے میں خاتون کے ہاتھ اور ناک پر معمولی چوٹیں آئیں۔ تصادم کے بعد انیتا دیوی کے شوہر، ان کے رشتہ دار اور کچھ مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور شہاب الدین پر حملہ لاٹھی سے حملہ شروع کردیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سے وابستہ ایک مقامی رہنما سورج داس نے بتایا کہ موب لنچنگ مسلم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کسی بھی ہجومی تشدد یا فرقہ وارانہ زاویہ سے انکار کیا ہے۔ پولس نے کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات ایک حادثے کے طور پر کریں گے۔ابتدائی تحقیقات میں موب لنچنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہے۔ مذکورہ واقعہ گاڑی کے حادثے کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کےلئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ براہ کرم سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مولانا شہاب الدین کے بیٹے محمد پرویز عالم نے بتایا کہ ان کے والد، جو کہ ایک امام کے طور پر کام کرتے تھے اور جھارکھنڈ کے باراکتھا میں بچوں کو پڑھاتے تھے، ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا، بغیر کسی بیرونی زخم کے، اندرونی خون بہنے کا کوئی سوال نہیں ۔عالم نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کریں۔
”آزاد سماج پارٹی-کانشی رام کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے X پر لکھاہے کہ جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع میں مسجد کے امام مولانا شہاب الدین جی کے ہجومی تشدد اور قتل کا واقعہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قابل سزا بھی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف آزاد سماج پارٹی کانشی رام جمشید پور یونٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اگر انصاف نہیں دیا گیا تو ہم انصاف کے حصول کے لیے پوری ریاست میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہمیں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس لنچنگ میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دی جائے اور مقتول مولانا شہاب الدین جی کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور زیر کفالت افراد کو سرکاری نوکری دی جائے۔’بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) 2023قانون 1 جولائی 2024 کو پورے ملک میں نافذ ہو گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، مرحوم مولانا شہاب الدین کے مجرموں کے خلاف سیکشن 103 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جھارکھنڈ کے ایک مسلم رہنما نے سوشل میڈیا پر ایک وسیع پیمانے پر گردش کرنے والے ویڈیو بیان میں کہاکہ مولانا شہاب الدین کا لنچنگ حکومت پر ایک اور سیاہ دھبہ ہے۔ ان دنوں جھارکھنڈ میں لنچنگ مسلمانوں کی پہچان بنتی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ لیکن مولانا شہاب الدین کے ساتھ جو کچھ ہوا اس نے جھارکھنڈ حکومت کے لاء اینڈ آرڈر اور نظام کو بے نقاب کر دیا ہے-
4 جون کے انتخابی نتائج کے اعلان کے دن کے بعد سے ہندوستان میں ہجومی تشدد کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔ سات مسلمان مردوں اور ایک عیسائی عورت کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ہے، جن کا تعلق دائیں بازو کے ہندو گروپوں سے تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین