Monday, October 7, 2024
homeاہم خبریںجھارکھنڈ میں پھر ماب لنچنگ،شہبازانصاری کوپیٹ پیٹ کر مارڈالا

جھارکھنڈ میں پھر ماب لنچنگ،شہبازانصاری کوپیٹ پیٹ کر مارڈالا

مانڈر: گزشتہ کئی سالوں میں ملک کے مختلف حصوں میں موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں کو موب لنچنگ کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اسی دوران جھارکھنڈ کے مانڈر میں ایک اور موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک مسلم نوجوان شہباز انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس دردناک ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر اشرف حسین نامی نوجوان نے شیئر کیا ہے۔ روزنامہ خبریں اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کر رہا ہے۔شہباز انصاری کے والد نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام اس کے دو دوست اوم پرکاش مہتو اور سشانت نائک پر عائد کیا ہے۔ شہباز انصاری کے والد کی شکایت کے بعد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کرکے قتل کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین