Friday, October 18, 2024
homeبنگالکبھی اللہ سے کبھی ماں شاردا سے کبھی رانی راش منی سے...

کبھی اللہ سے کبھی ماں شاردا سے کبھی رانی راش منی سے ممتا بنرجی کا موازنہ– ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی چاپلوسی کہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خطرہ نہ بن جائے

کلکتہ (انصاف نیوز آن لائن)
سیاست میں چاپلوسی بہت ہی اہم معنی رکھتا ہے۔بلکہ چاپلوسی کے بغیر سیاسی بلندیاں حاصل کرنا ان دنوں ناممکن ہے اور چاپلوسی کلچر ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں ہے۔جمہوریت کی علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں میں پارٹی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔پارٹی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کی مخالفت غداری کے مترادف سمجھا جاتا ہے اور ایسے لیڈروں کو کنارہ لگادیا جاتا ہے۔
ترنمول کانگریس میں بھی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی ہی سب کچھ ہیں اس لئے ترنمو ل کانگریس کے لیڈران پارٹی قیادت کاآشیرواد حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کرتے رہتے ہیں۔مگر آشیرواد کے حصول کے کچھ ضابطے بھی ہیں۔مگر ترنمول کانگریس کے لیڈران ممتا بنرجی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تمام حدود پار کررہے ہیں۔تنازعات میں رہنے والے نرمل ماجھی جن پر ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے اور اسپتالوں کا بے جا استعمال کرنے کے الزامات ہیں اور اس کی وجہ سے پارٹی کے اہم عہدوں سے ان کو ہٹادیا گیا ہے۔وہ ممتا بنرجی کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے تمام حدود کو پار کررہے ہیں۔پہلے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی کی شکل میں ماں شاردا پیدا ہوئی ہیں۔کیوں کہ ماں شاردا نے اپنی موت سے قبل کہا تھا کہ وہ جلد ہی سیاست داں بن کر دنیا میں آئیں گی اور لوگوں کی خدمت کریں گی۔
ممبر اسمبلی کے اس بیان پر رام کرشن مشن اور مٹھ نے سخت رد عمل کامظاہرہ کیا۔نرمل ماجھی کے اس بیان کو ہندوکے جذبات کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا۔رام کرشن مشن اور مٹھ کے جنرل سیکریٹری سوامی سبری نندا نے اس بیان کو توہین آمیزاور ہندؤں کے جذبات کو مجروح کرنے والا بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ نرمل ماجھی جھوٹ گڑھ رہے ہیں۔ہم نے کہیں نہیں پڑھا اور سنا ہے کہ شاردا دیوی نے کہا ہو کہ وہ کالی گھاٹ میں دوبارہ پیدا ہوں گی۔رام کرشن مشن اور مٹھ کے جنرل سیکریٹری سوامی سبری نندا نے اس بیان کو توہین آمیزاور ہندؤں کے جذبات کو مجروح کرنے والا بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ نرمل ماجھی جھوٹ گڑھ رہے ہیں۔ہم نے کہیں نہیں پڑھا اور سنا ہے کہ شاردا دیوی نے کہا ہو کہ وہ کالی گھاٹ میں دوبارہ پیدا ہوں گی۔
تنقیدوں کے بعد نرمل ماجھی نے اپنے بیان میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی ”اللہ“ ہیں۔ظاہر ہے کہ یہ بیان پہلے سے کہیں زیادہ مضحکہ خیز تھا۔گرچہ مسلمانوں کی طرف سے کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے کہ نرمل ماجھی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ان کا یہ بیان تکلیف دہ ہے۔آئی ایس ایف کے ممبراسمبلی نوشاد صدیقی نے اس بیان کو چاپلوسی کی آخری حد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے بیانات ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کئے ہیں۔اس طرح کے بیانات سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو خود سامنے آکر اس طرح کے بیان کی مخالفت کرنی چاہیے۔
ترنمول کانگریس کے ایک اور ممبر اسمبلی بسوا جیت داس نے ممتا بنرجی کا موازنہ رانی راش منی سے کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی رانی راش منی کی طرح اپنا سب کچھ قربان کرکے عوام کی خدمت کررہی ہیں۔بن گاؤں میں ترنمول کانگریس کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے بسواجیت داس نے اپنی تقریر میں ممتا بنرجی کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ ممتا بنرجی رانی راش منی کی طرح اگلے 100سالوں تک ہمارے ذہن و دماغ میں رہیں گی۔انہوں نے رانی راش منی کی طرح ہی ریاست اور عوام کی خدمت کررہی ہیں۔بسواجیت حال ہی میں بی جے پی چھوڑ کر ترنمو ل کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین