Sunday, December 22, 2024
homeبنگالسابق اداکارہ روپا گنگولی کا مسلم خواتین کے تئیں نازیبا تبصرہ

سابق اداکارہ روپا گنگولی کا مسلم خواتین کے تئیں نازیبا تبصرہ

کلکتہ(انصاف نیوز0
بنگال کی سیاست بے دخل ہوچکی سابق اداکارہ اور راجیہ سبپا کی رکن روپا گنگولی نے مسلمانوں کی آبادی پر ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم خواتین اپنے پیٹ میں ایک بچہ، ایک اپنی گود میں اور چار بچے پیچھے لائن میں لئے چلتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمان بہت زیادہ شادیاں کرتے ہیں اور کم عمری میں ہی اپنے بچوں کی شادی کردیتے ہیں۔

روپا گنگولی نے نیوز 24 سے بات چیت میں کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ مسلمان اتنی زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ وہ صحیحنہیں ہے۔ اپنی ایک بیوی کی توہین کردیتے ہیں نا…. دوسری ،تیسری شادی کرکے۔ یہ تو غلط ہیں نا۔ اور چھوٹی چھوٹی عمر میں بچیوں کی شادی کرا دیتے ہیں اور ہرایک سال میںبچہ۔ تو کس کا بھلاہو رہاہے ؟ وہ ماں کا بھلا ہو رہا ہے کیا؟

انہوں نے مزید کہا، ‘بیوی کی حالت کیا ہوجاتی ہے ۔ اتنی دبلی پتلی، یہاں پیٹ میں، یہاں ایک حمل میں، یہاں ایک گود میں، پیچھے لائن میں اور چار ….کس کا بھلا ہو رہا ہے اس میں؟ ایک پریوار میں چار بچے ہو جائیں کوئی بات نہیں لیکن وہ پرورش کرسکیں، ایسی حالت ہونی چاہئے۔ غریب سے غریب لوگوں کے پاس بھی…. سرکار سے سارے فائدے ان کو چاہئے۔ خود کے کھانے کا ٹھکانہ نہیں اور لائن سے بچے کئے جارہے ہیں ۔

روپا گنگولی کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین بھی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ فیاض نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روپا گنگولی کو نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں ایک ہندو خاتون بتا رہی ہے کہ 14 سال میں اس کے 18 بچے ہوئے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’میڈم کو یہ ویڈیو ضرور دیکھنا چاہئے۔ پھر ان کی مسلم دشمن ذہنیت ختم ہو جائے گی۔ بس ایک ایجنڈا بنایا گیا ہے کہ مسلمان لوگ زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔

سنجے شرما نامی صارف نے لکھا، ‘آر ایس ایس اور بی جے پی خود کو برتر ظاہر کرنے کے لیے لوگوں کی توہین کرتے ہیں۔ وہ جھوٹ بولنے، تنگ نظری، جدید ماحول سے دور، سائنسی فہم سے دور رہنے کے ماہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین