Friday, July 26, 2024
homeاہم خبریںترنمول کانگریس کے حامیوں نے بگنان میں سرکولر اسکول اور مسجد میں...

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بگنان میں سرکولر اسکول اور مسجد میں تالا لگادیا پولس انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر۔مقامی ممبر اسمبلی راجا سنگھ شرپسندوں کے ساتھ

کلکتہ26مئی (آئی این او)
ہوڑہ ضلع کے بگنان کے ربی باغ میں واقع اسکالراسکول پر حکمراں جماعت کے حامیوں نے تالا لگادیا ہے اس کی وجہ سے مسجد بھی بند ہوگیا ہے۔’’اسکالر اسکول‘‘ ہیومن ویلفیئر نئی دہلی ‘‘کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن جس کے پہلے صدر جامعہ ہمدرد کے سابق وائس چانسلر سید حامد تھے پورے ملک میں وژن 2026کے تحت تعلیمی ، سماجی اور فلاحی کام کررہی ہے۔فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں درجنوں اسکول ، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے چل رہے ہیں ۔
ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت ہوڑہ کے بگنان میں بھی ’’اسکالر اسکول قائم کیا تھا۔گزشتہ 7سالوں سے یہاں تعلیمی سلسلہ چل رہا ہے ۔گزشتہ دنوں 23مئی کو سابق ممبر اسمبلی عبد الرزاق قاضی کے بیٹے جن کاتعلق ترنمول کانگریس سے ہے نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسکول کے کینٹین اور اسکول کے صدر دروازہ پر تالالگادیا۔اسکول انتظامیہ نے اس پورے معاملے میں مقامی پولس اسٹیشن میںشکایت درج کرائی ہے تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہے۔

TSS.COMPLAIN 2 (1)
اسکول کے سیکریٹری محمد اکرام نے مقامی پولس اسٹیشن میں شکایت کرائی ہے تاہم اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ مقامی پولس انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے ۔بزرگ سماجی کارکن عبد العزیز نے بتایا کہ انہوں نے مقامی پولس انتظامیہ سے بات کی تھی مگر وہ سیاست دانوں کے زیر اثر ہیں ۔اس کے بعد ہوڑہ کے دیہی علاقے ایڈیشنل ایس پی انڈرجیت سے بات کی اور مقامی پی ایس کی جانبداری سے متعلق اطلاع دی تو انہوں نے دوبارہ شکایت کرنے کو کہا۔ان کو مکمل شکایت بھیج دی گئی ہے۔تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔
عبد العزیزنے بتایا کہ انہوں نے مقامی ممبر اسمبلی راجاسنگھ سے بات کی اور پورے معاملے سے آگاہ کیا مگر ان کی باتوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس پورے معاملے کی سرپرستی کررہے ہیں اور وہ شرپسندوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے پہلے یہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا کہ یہ اسکول ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت ہے۔
راجا سنگھ سے نامہ نگار نے بھی بات کرنے کی کوشش مگر انہوں نے فون پر بات کرنے سے منع کردیا ۔اس کی وجہ سے ان کا موقف نہیں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق ممبر اسمبلی کے صاحب زادے اسکول پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں ۔جب کہ اسکول کیے لئے زمین کے حصول یابی سے لے کر اسکول کی تعمیر تک میں ہیومن ویلفئر فائونڈیشن نے ہی پوری ذمہ داری ادا کی ہے۔ابھی بھی ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت ہی اسکول چل رہا ہے ۔2019میں فائونڈیشن نے محمد اکرم علی کو سیکریٹری بنایا تھا۔
مقامی پولس اسٹیشن انچارج کا کہنا تھا کہ اسکول کے موجودہ سیکریٹری کے پاس ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کا تقرری نامہ نہیں ہے۔جب کہ انتظامیہ نے فائونڈیشن کا تقرری نامہ پیش کردیا۔اس کے علاوہ اسکول کی منظوری کو لے کر بھی پولس انتظامیہ سوال اٹھا رہے تھے۔جب کہ اس کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین