Wednesday, October 23, 2024
homeاہم خبریںوقف بل مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ ڈرامامیں تبدیل ۔۔ابھیجیت گنگولی کے ساتھ...

وقف بل مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ ڈرامامیں تبدیل ۔۔ابھیجیت گنگولی کے ساتھ سخت بحث کے بعد کلیان بنرجی نے شیشے کا کلاس توڑ دیا۔بنرجی ایک دن کیلئے معطل

اپوزیشن کے ممبران نے قانون سازی کے عمل پر وزارت اقلیتی امور سے کئی اہم سوالات پوچھے

انصاف نیوز آن لائن

وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ منگل کو اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی جب بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ساتھ سخت الفاظ کے تبادلے کے دوران ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے پانی کی شیشے کی بوتل کو توڑ دیا اوراسے مبینہ طور پر کمیٹی کے چیر پرسن جگدم پیکا پال پر پھینک دیا ۔اس کے بعد کلیا ن بنرجی کو ایک دن کیلئے کمیٹی سے معطل کردیا ہے۔

کلیان بنرجی کو اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی میں چوٹ لگی اور انہیں ابتدائی طبی امداد دینا پڑی۔ بعد میں انہیں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کے ذریعے میٹنگ روم میں واپس لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی زیر صدارت کمیٹی ریٹائرڈ ججوں اور وکلاء کے ایک گروپ کے خیالات سن رہی تھی اپوزیشن ارکان نے سوال کیا کہ ان تنظیموں کا بل سےکیا تعلق ہے۔

بنگال سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت گنگوپادھیائے اور ترنمول کانگریس کے ایم پی کلیان بنرجی کے درمیان سخت تکرار ہوئے۔دونوں کے درمیان جھگڑا اس حد تک پہنچ گیا کہ کلیان مشتعل ہو گیا۔ شیشے کی پانی کی بوتل ان کے ہاتھ میں آگئی۔ اجلاس میں خونریز واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد کلیان کے دائیں ہاتھ کو چھ ٹانکے لگے۔دونوں ایک دوسرے کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔ باقیوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن نہ روک سکے۔ مبینہ طور پر اس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین نے کلیان کو سخت انداز میں سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔ اپوزیشن کیمپ کے ایک اور ایم پی نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین نے کلیان کے تئیں سخت رویہ دکھایا ہے لیکن ابھیجیت کے ساتھ نہیں۔

بنگال سے سیرام پور سے چار مرتبہ کے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اس سے اور ناراض ہوگئے۔ جب ابھیجیت گنگو پادھیائے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج تھے، وکیل کلیان کے ساتھ کمرہ عدالت میں کئی جھگڑے ہوئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کو گالی گلوچ کرتے تھے۔

کلیان بنرجی میٹنگ کے دوران اپنا بات رکھنا چاہتے تھے، لیکن ان کی اجازت نہیں دی گئی۔۔ اپوزیشن نے اقلیتی امور کی وزارت سے اس مشاورتی عمل کی وضاحت مانگی جس کی وجہ سے وقف بل ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پینل نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی جانب سے مسٹر بنرجی کو ایک دن کے لیے معطل کرنے کی پیش کردہ قرارداد پر 9-8 کی اکثریت سے ووٹ دیا۔بعد ازاں چیئرپرسن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے چار دہائیوں کے طویل کیریئر میں پارلیمانی کمیٹی میں ایسے مناظر نہیں دیکھے۔ مسٹر پال نے کہا کہ ترنمول کو اپنے لیڈر کے رویے کا خود جائزہ لینا چاہیے۔ “جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پال نے اپوزیشن کے اس الزام کو بھی مسترد کر دیا کہ وہ جانبدارانہ فیصلے کر رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ پینل میں موجود ہر کسی کو بولنے کی اجازت دی ہے اور میں نے صبر سے ان کی بات سنی ہے۔ مسٹر بنرجی کو متعدد مرتبہپ مداخلت کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی،۔جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی میٹنگ کے بعدچیف سیکریٹری نے ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے رہنما خطوظ جاری کئے۔

اپوزیشن کے ارکان نے قانون سازی سے قبل مشاورتی عمل پر مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کے نمائندوں سے سوال کیا۔اپوزیشن ارکان نے استدلال کیا کہ وزارت واضح طور پر ہونے والی مشاورت کا پیپر ٹریل قائم کرنے میں ناکام رہی۔وزارت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق، اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت قانون و انصاف کے 12 عہدیداروں نے قانون کا مسودہ تیار کیا۔ مشاورتی کمیٹی کی چار میٹنگیں ہوئیں، دو دہلی میں اور ایک ایک ممبئی اور لکھنؤ میں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے 13 جون اور 7 نومبر 2023 کو دہلی میں ہونے والی میٹنگوں میں حصہ لیا، جبکہ وزارت نے دعویٰ کیا کہ عوام کے ارکان کو بھی دو دیگر مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔

ایک سینئر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہم نے کمیٹی سے کہا تھا کہ وہ ہمیں اس مشاورتی عمل کی تفصیلات بتائیں جس سے قانون سازی ہوئی۔ میٹنگ کے منٹس سے پتہ چلتا ہے، انہوں نے اپنی مطلوبہ مشاورت کے بارے میں پیش کیا، بنیادی طور پر پرانے ایکٹ کے نفاذ سے متعلق انتظامی اور آپریشنل مسائل پر وزیر کی زیر صدارت میٹنگز ہیں،۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ منٹس میں نئی قانون سازی لانے یا مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شق بہ شق مشاورت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ایک اور رکن نے یہ جاننا چاہا کہ کیا سنٹرل وقف کونسل قانون کے مسودے میں شامل تھی، اور اس کے علاوہ دونوں وزارتوں کے 12 عہدیداروں میں سے کس کو مسلم قانون کا خصوصی علم تھا۔

ایک اور رکن نے کہا کہ وزارت کوئی کاغذی پگڈنڈی دکھانے کے قابل نہیں رہی جو اس عمل کو قائم کر سکے جس کے ذریعے قانون کا مسودہ تیار کیا گیا تھا یا تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ہوئی تھی۔ اس سے کئی سوالات اٹھتے ہیں، بشمول کون سا ماورائے آئین ادارہ بل کے مسودے میں شامل تھا،‘‘ ۔دریں اثنا، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ابھی تک اپوزیشن ارکان اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کی طرف سے دائر کی گئی شکایات کا جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین