Sunday, September 8, 2024
homeاہم خبریںمبینہ تبدیلی مذہب معاملہ:مولانا عمر گوتم کےبیٹے عبداللہ گوتم گرفتار

مبینہ تبدیلی مذہب معاملہ:مولانا عمر گوتم کےبیٹے عبداللہ گوتم گرفتار

لکھنؤ: اترپردیش اے ٹی ایس نے مبینہ مذہبی تبدیلی ریکیٹ کے سلسلے میں عمر گوتم کے بیٹے عبداللہ کو گرفتار کیا ہے۔اے ٹی ایس کی ایک سرکاری ریلیز کے مطابق عبداللہ کو اتوار کو گوتم بدھ نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے فنڈنگ کے ذرائع اور دیگر ملزمان کے ساتھ روابط کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
اے ٹی ایس کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ عبداللہ مذہبی تبدیلی کے ریکیٹ میں گہرا ملوث تھا اور مذہب تبدیل کرنے والوں میں رقم تقسیم کرنے کا ذمہ دار تھا۔وہ اپنے والد عمر گوتم، جہانگیر عالم، قیصر اور فراز شاہ سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔ ان کا تعلق اسلامک دعوۃ سنٹر سے بھی تھا۔وہ اپنے اکاؤنٹس میں انہی ذرائع سے رقم وصول کرتا ہوا پایا گیا تھا جہاں سے اس کے والد کو رقم ملی تھی۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین