Saturday, July 27, 2024
homeدنیانوادہ میں''جشن یوم سرسید''کا انعقاد

نوادہ میں”جشن یوم سرسید”کا انعقاد

ںواد:نوشاد زبیر ملک
گاندھی ہال انصارنگر نوادہ میں30 اکتوبر سنیچر کو”جشن یوم سرسید” کا نوادہ اے ایم یو اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے زیرانتظام کامیاب انعقاد ہوا
10 اکتوبر 2021 کو سرسید کوئز مقابلہ کرایا گیا تھا اس کوئز میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو انعام و سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا ہے!
نوادہ میں اس تنظیم کا پہلا پروگرام تھا امید سے زیادہ کامیاب رہا!
پروگرام کو کامیاب کرنے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے بہت محنت سے ایک اچھا پروگرام ترتیب دیا جس کےلئے کمیٹی کے نوجوان اراکین خاص طور پر عبداللہ اعظم، شہباز کمال احسان بھائی وغیرہ ستائش و شکرئے کے مستحق ہیں۔
اراکین کمیٹی نے معزز مہمان کا شیلڈ و گلدستہ سے استقبال کیا
اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے جناب مدثرعالم PRO ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی گیا, اوپندر پرساد SDPO نوادہ صدر، نیاز احمد سرکل انسپکٹر نوادہ، جناب ضیاءالدین انصاری صاحب سابق اردو مترجم. جناب حسنین شاہد ڈائریکٹر آئڈیل پبلک اسکول نوادہ وغیرہ ۔
سبھی معزز مہمانوں نے کوئز مقابلہ میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو آگے پڑھنے کی ترغیب دی و تعلیم کے شمع کو روشن کرنے کی پرزور وکالت کی اور حوصلہ افزائی کی –

الکتاب فاؤنڈیشن کے صدر نوشادزبیرملک نے نوادہ کے سرسید پروفیسر الیاس الدین صاحب مرحوم کی کمی کو محسوس کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور سرسید احمد خاں کے تعلیمی مشن کو گاؤں گاؤں پھیلانے کا عہد کیا و عہد لیا!
اس کے علاوہ کوئئز مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات و معزز ماہرین تعلیم و دانشوران کی بڑی تعداد موجود تھی
بچوں نے بہت اچھا پروگرام پیش کیا آخر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ترانہ وبھارت کا قومی ترانہ گاکر بچیوں نے سمع باندھ دیا جس کا حاضرین مجلس نے تالیوں سے ستائش و تحیسین کی
اس جشن یوم سرسید کا افتتاح مفتی عنایت اللہ قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہو ا ونظامت رضاء تسلیم پچمبا نے بحسن و خوبی انجام دیا
کئی معزز مہمان اپنی مجبوریوں و مصروفیتوں کی بناپر شرکت سے معذور رہے جس کی کمی شدت سے محسوس کی گئی!

متعلقہ خبریں

تازہ ترین