Monday, December 23, 2024
homeاہم خبریںوکلا کی جماعتوں نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران کے خلاف مقدمہ...

وکلا کی جماعتوں نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران کے خلاف مقدمہ کئے جانے کی مذمت کی

نئی دہلی (فرحانہ فردوس)
تری پورہ میں فرقہ وارانہ فسادات کا جائزہ لینے وکلا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دورکن مکیش اور ایڈوکیٹ انصار اندروی کے خلاف یوپی اے( غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ )کے تحت مقدمہ درج کئے جانے پر وکلاء کی دوتنظیموں نے آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس (AILAJ) اور آل انڈیا لائرز یونین (AILU) نے مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں۔

تری پورہ پولس نے بدھ کے روز پی یو سی ایل کے مکیش اور این سی ایچ آر او کے اندوری کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ضابطہ فوجداری پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 41 کے تحت نوٹس دونوں وکلاء کو بھیجے گئے ہیں۔

آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تری پورہ پولس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دورکن کے خلاف یو پی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے حقیقت کو دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔ان دونوں وکلا کو 10 نومبر تک مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
UAPA کے علاوہ، مکیش اور اندوری کے خلاف الزامات میں دفعہ 153-A اور B (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 469 (ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے جعلسازی) شامل ہیں۔ ، 503 (مجرمانہ دھمکی)، 504 ((امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین)، اور تعزیرات ہند (IPC) کی 120B (مجرمانہ سازش کی سزا)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا نوٹس میں وکلاء سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ “سوشل میڈیا پر آپ کی طرف سے کیے گئے ان من گھڑت اور جھوٹے بیانات/تبصروں کو فوری طور پر حذف کریں۔”

آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹسنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “اس طرح کی ہدایت کو شامل کرنا (سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنا) پولیس کی طرف سے جرم کا واضح مفروضہ ہے، اور بے گناہی کے قیاس کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے،”
آل انڈیا لائرز یونین نے تری پورہ یونین پر زور دیا کہ وہ وکلاء اور کارکنوں پر ظلم و ستم بند کریں اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کے خلاف لگائے گئے سخت الزامات کو واپس لیں۔AILU کے مطابق UAPA کے تازہ کیس وکلاء کے جمہوری اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
آل انڈیا لائر ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کو مکمل طور پر نافذکیا جائے، “فرقہ وارانہ تشدد کے منتظمین اور مرتکب افراد کے خلاف ضروری کارروائی شروع کرے۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم جس میں سپریم کورٹ کے وکیل احتشام ہاشمی، لائرز فار ڈیموکریسی کے ایڈوکیٹ امیت سریواستو، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز (این سی ایچ آر او) کے ایڈوکیٹ انصار اندوری اور سول رائٹس آرگنائزیشن یونین فار پیپلز کی جانب سے ایڈوکیٹ مکیش شامل تھے۔ سول لبرٹیز (PUCL) نے منگل کو دہلی کے پریس کلب میں تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کیا تھا
تریپورہ کی بی جے پی حکومت اور ریاستی پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ریاست میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی ہندوتوا گروپوں کی طرف سے کوئی مسجد نہیں جلائی گئی ہے حالانکہ انصاف نیوز آن لائن سمیت میڈیا نے شمال مشرقی ریاست میں متعدد مسلم مخالف جرائم کی اطلاع دی ہے۔
تریپورہ پولیس نے کہا کہ باہر سے آنے والے گروہوں نے تریپورہ میں بدامنی پھیلانے اور جلتی ہوئی مسجد کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے ریاست کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

حقائق تلاش کرنے والی رپورٹ

شمال مشرقی خطہ تری پورہ میں اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا گروپوں کے تشدد کے بعد تریپورہ میںحقائق کا پتہ لگانے کےلئے فسازدہ علاقے کا دورہ کرنے والی وکلا کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد تھا،” سپریم کورٹ کے وکلاء کے ایک گروپ کا کہنا ہے جس نے شمال مشرقی خطے کی اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا گروپوں کے تشدد کے بعد تریپورہ کا حقائق تلاش کرنے کا دورہ کیا۔
سپریم کورٹ کے وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں احتشام ہاشمی، امیت سریواستو، انصار اندوری، اور مکیش پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے شمال مشرقی ریاست کا دورہ کرنےکے بعد اپنیرپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندو قوم پرست گروپوں بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور ہندو جاگرن منچ نے پرتشدد مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ ۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے مطابق، مسلمانوں کے خلاف چار دن تک جاری رہنے والے تشدد کے دوران، 12 مساجد، نو دکانوں اور مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے تین مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
وکلاء نے پانیساگر علاقے میں چمٹیلا مسجد کا بھی دورہ کیا اور دیکھا کہ مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ تریپورہ پولیس نے بارہا دعویٰ کیا تھا کہ چمٹیلا مسجد میں توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اور یہ رپورٹس ‘جعلی ہیں۔ ‘تریپورہ پولیس کے دعوے غلط ہیں۔
ریلیوں کے دوران، ہندوتوا کے ہجوم نے پیغمبر اسلام کی توہین کے نعرے لگائے اور مساجد اور مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کرتے ہوئے فسادیوں نے قرآن پاک کے نسخوں کو جلا دیا۔مقامی دیہاتیوں نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو بتایا کہ ریلیوں میں جے سی بی دیکھے گئے۔
‘‘ وکلاء نے رپورٹ میں کہاکہ ’’انصاف نیوز آن لائن نے مسلمانوں کے خلاف دو درجن سے زیادہ نفرت انگیز جرائم کی اطلاع دی جن میں مساجد کی توڑ پھوڑ، مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور ہاکروں کے خلاف حملے، مسلم خواتین سے چھیڑ چھاڑ، اور ریلیوں کے دوران مسلم مخالف اور نسل کشی کے نعرے شامل ہیں۔وکلاء نے کہا کہ تازہ ترین تشدد “انتظامیہ کی غیر ذمہ داری” اور “انتہا پسند تنظیموں” کی حرکت کا نتیجہ ہے

رپورٹ میں تشدد کے دوران اور بعد میں پولیس کی عدم فعالیت پر بھی بات کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے مسلمانوں نے تشدد پر شکایت درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔گروپ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بنانے اور لواحقین کی شکایات کی بنیاد پر علیحدہ ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اس واقعہ کی وجہ سے جن لوگوں کے کاروبار کو مالی نقصان پہنچا ہے، ان تمام لوگوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے مناسب معاوضہ ملنا چاہئے اور اسے جلد از جلد معاوضہ ملنا چاہئے تاکہ یہ بے گناہ لوگ اپنی زندگی کو دوبارہ پٹری پر لے سکیںؤ

متعلقہ خبریں

تازہ ترین