Saturday, July 27, 2024

کولکاتا:
ہگلی ضلع کے چندیلہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار یش داس گپتا کے ساتھ سیلفی لینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 5 سرکاری ملازمین کو ان کے عہدہ سے ترنمو ل کانگریس کی شکایت کے بعد برطر ف کردیا ہے۔ جب کہ بی جے پی نے اس واقعہ کو محض شخصیت پرستی قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں نے بڑی تعداد میں فلمی اور ٹی وی کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کو امیدوار بنایا ہے۔ یش داس گپتا آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے جیسے ہی پہنچے اسی وقت چند سرکاری اہلکار ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے۔اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی۔ شکایات موصول ہونے پر پانچ سرکاری عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس تناظر میں، ترنمول کانگریس نے مطلع کیا ہے کہ یہ غیر قانونی عمل ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جماعتوں کے معاملے میں، عہدیدار نامزد ہونے کے دوران دو سے زیادہ افراد کو امیدوار کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یہ الیکشن کمیشن کا قاعدہ ہے۔ اس بار کمیشن نے کوروناانفیکشن کی روک تھام کے لئے اس اصول کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لیکن سرکاری عہدیداروں نے یش داس گپتا کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ وہ الیکشن کمیشن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لہذا ہم نے شکایت کی ہے کہ انتخابی عہدیدار متعصب ہیں۔ دوسری طرف، بی جے پی نے کہا کہ یش داس گپتا ایک مشہور اداکار ہیں اور انھیں بہت سارے لوگ پسند کرتے ہیں۔ شاید کسی نے اس طرح سیلفی لی ہو۔ ہماری ٹیم کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔تاہم ، سیاست سے ہٹ کر اس بار الیکشن میں جس طرح ستارے کو میدان میں اتارا گیا ہے، اس سے ایک بات واضح ہے کہ تمام پارٹیاں اسٹار کا چہرہ دکھانا چاہتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کا ووٹ حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین