Friday, December 13, 2024
homeاہم خبریںدوردرشن بھی بھگوا رنگ میں رنگا ،لوگو کا رنگ زعفرانی میں...

دوردرشن بھی بھگوا رنگ میں رنگا ،لوگو کا رنگ زعفرانی میں تبدیل

نئی دہلی ،18اپریل :۔

مرکز میں بی جے پی کی حکومت کی تشکیل کے بعد اب ہر چیز پر بھگوا رنگ چڑھنے لگا ہے۔پرائیویٹ میڈیا تو پہلے سے ہی گودی میڈیا کے طور پر معروف ہو چکا ہے ،وہ اپنی خبروں اور اپنے کوریج کے طور پر مکمل طور پر بھگوا رنگ میں رنگ چکا ہے اب حکومت ہند کی طرف سے چلنے والا دور درشن بھی بھگوا رنگ میں رنگ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے سرکاری ٹیلی ویژن نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے دوردرشن کے ہندی اور انگریزی دونوں چینلز کے لوگو اور حرفی رنگوں کو زعفرانی رنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

اپ ڈیٹ کردہ لوگوز منگل کی صبح 12 بجے سے باضابطہ طور پر نظر آنے لگا ہے ۔ اس سے پہلے لوگو پیلے اور نیلے رنگ کا ہوتا تھا۔ لوگو کے ساتھ ساتھ چینل کی اسکریننگ کا رنگ بھی زعفرانی کر دیا گیا ہے۔
دوردرشن موجودہ تبدیلی پر ایک وضاحت پیش کی ہے دور درشن کا کہنا ہے کہ ” ہماری اقدار وہی ہیں، مگر اب ہم ایک نئے اوتار میں دستیاب ہیں۔ خبروں کے سفر کے لیے تیار رہیں۔ بالکل نئی ڈی ڈی نیوز کا تجربہ کریں! یہ وضاحت ڈی ڈی نیوز کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درست اور دیانت دار خبریں لا رہے ہیں۔ ڈی ڈی نیوز کے ڈائریکٹر جنرل نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ سچائی اور حوصلے کی صحافت ایک نئے انداز اور احساس کے ساتھ کر رہا ہے۔

لوگو اور متن کے رنگوں میں ردوبدل نے مختلف حلقوں سے بڑے پیمانے پر تنقید کے بازار کو جنم دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے پہلے بھی دور درشن پر حکمراں جماعت کے تئیں جانبداری اور اپوزیشن کے تئیں تعصب کی شکایت تھی جاس اس کارروائی سے درست ثابت ہوتی ہے۔اس سے قبل، دوردرشن پر نریندر مودی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے انٹرویو کو نشر کرنے پر تنازعہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین