Wednesday, December 4, 2024
homeبنگالڈاکٹر نوشاد مومن عالمی تحریک اردو مغربی بنگال کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر نوشاد مومن عالمی تحریک اردو مغربی بنگال کے سربراہ مقرر

اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ریاست جموں و کشمیر میں قایم کئے گئے ادارے عالمی تحریک اردو کی مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں تنظیم کو مزید وسعت دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ریاستی کمیٹیاں تشکیل کی گئیں۔ اس ضمن میں ریاست مغربی بنگال کی سربراہی متفقہ طور پر معروف شاعر و ادیب صحافی اور علمی و ادبی مجلے کے مدیر سہ ماہی مژگاں کے مدیر ڈاکٹر نوشاد مومن کے سپرد کی گئ۔
اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں ڈاکٹر نوشاد مومن کی سنجیدہ کوششیں اور انکی بے لوث خدمات تقریبا تین دہایوں سے جاری و ساری ہیں جس کی ستائیش اور اعتراف کرتے ہوئے عالمی تحریک اردو کی مرکزی کمیٹی نے اپنے مشن کو مزید بہتر ڈھنگ سے جاری رکھنے کے پیش نظر انہیں مغربی بنگال کی ریاستی کمیٹی کے لئے سکریڑی مشیر ترجمان رابطہ کار سمیت ایک اگزیکٹیو باڈی کے ممبران کا انتخاب کرنے ذمہ داری اور اس پر فوری عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جو بنگال کے علمی و ادبی حلقے کے لئے باعث مسرت ہی نہیں بلکہ باعث فخر بھی ہے۔ عالمی تحریک اردو کو ان سے بہتر اور موثر کارکردگی کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین