Wednesday, December 4, 2024
homeہندوستانہریانہ کے کسان مسلمانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے۔کوئی مسلمانوں کو...

ہریانہ کے کسان مسلمانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے۔کوئی مسلمانوں کو ہاتھ لگاکردکھائے

2ہزار سے زائد کسان رہنمائوں کی پنچایت میں شرکت۔ نوح میں امن کی بحالی کی کوششوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے ذات پات یا فرقہ وارانہ تشدد میں حصہ نہیں لینے کا کسانوں کا عہد

انصاف نیوز آن لائن
ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد مسلمانوں کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کے بعد کسان تنظیموں اور کھاپ پنچایتوں کے لیڈروں نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ نوح ضلع میں تشدد کے بعد کسی بھی مسلم کمیونٹی کے ارکان کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فرقہ وارانہ تشدد کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کرنے کے لیے ہریانہ حصار کے باس گاؤں میں جمع ہوئے تھے۔
کسان پنچایت، جس میں ہندو، مسلم اور سکھ برادریوں کے تقریباً 2ہزار کسانوںنے شرکت کی، حالیہ تشدد کے بعد ہریانہ میں اس پیمانے پر اس طرح کا پہلا واقعہ تھا۔ مسلم کمیونٹی کے ارکان کو دھمکیاں دینے اور چند گاؤں کی پنچایتوں کی جانب سے اقلیتی برادری کے افراد کوان کے گاؤں میں داخلے کے خلاف مبینہ قرارداد کے پس منظر میں اس تقریب کی اہمیت ہے۔
مسلم کمیونٹی کے ممبروں کو دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئےکسان لیڈر سریش کوٹھ نے کہاکہ مسلمان اسی مٹی کے رہنے والے ہیں، کوئی بھی انہیں چھو نہیں سکتا۔ تمام کھاپ (ان کے تحفظ کے لیے) ذمہ دار ہیں۔”کوتھ، جو حصار ضلع کے کھاپ لیڈر بھی ہیں، کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوٹھ نے مزید کہا کہ چند گاؤں میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی خبریں غلط ہیں۔

بدھ کی پنچایت میں کسانوں نے یہ عہد بھی لیا کہ وہ نوح میں امن کی بحالی کی کوششوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے ذات پات یا فرقہ وارانہ تشدد میں حصہ نہیں لیں گے۔ پنچایت نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا جو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے لوگوں کو مشتعل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
کوٹھ کے مطابق، اس سے قبل، انہوں نے 9 اگست کو باس گاؤں میں کھیتی باڑی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک کنونشن کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن، کسان رہنما کا کہنا ہے کہ، “نوح تشدد کا مسئلہ ایک مرکزی مرحلہ اختیار کر چکا ہے اور اسے پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر،بدھ کی تقریب کا مقام، باس گاؤں ان اضلاع سے گھرا ہوا ہے جہاں کسانوں نے 2020-21 میں تین کسان قوانین کے خلاف احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
کسان رہنما زرعی قوانین کے خلاف اپنی ایجی ٹیشن کے دوران کمیونٹیز میں ملنے والی حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے رہنمائی کر رہے ہیں۔ جند ضلع کے کھٹکر کلاں ٹول پلازہ پر احتجاج کے دوران کسانوں نے تمام مذاہب کے تہوار منائے تھے۔ عید الفطر کے موقع پر کسانوں نے 2021 میں کھٹکر کلاں کے احتجاجی مقام پر نماز بھی ادا کی تھی۔

میوات کے کسانوں نےبھی احتجاج کے دوران بڑھ چڑھ کرحصہ لیا تھا۔
کسان لیڈروں کا ماننا ہے کہ ان کی تقریباً 13 ماہ کی طویل ایجی ٹیشن نے مختلف برادریوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین