انصاف نیوز آن لائن :
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NFDC) کے زیرا ہتمام ممبئی میں ہونے والا اسرائیلی فلم میلہ کو کئی اہم شخصیات کی مخالفت کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ آن لائن مہم میں فلمی داکاروں اور سماجی کارکنوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیلی فلم میلہ کو منسوخ کردیا جائے ۔
اسرائیلی فلم میلہ ابتدائی طور پر 21 اور 22 اگست کو نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما (NMIC) میں منعقد ہونے والا تھا، ردعمل کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔انڈیا فلسطین سولیڈیریٹی فورم کے زیر اہتمام اس مہم کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
دستخط کرنے والوں میں اداکار نصیر الدین شاہ اور رتنا پاٹھک، آزادی پسند جی جی پاریکھ، دستاویزی فلم ساز آنند پٹوردھن، امن کارکن اور مصنف تشار گاندھی اور انڈیا فلسطین سولیڈیریٹی فورم کے فیروز میٹھی بور والا شامل ہیں۔
این ایف ڈی سی [نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن] کی طرف سے یہ اسکریننگ شرمناک طور پر ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی تھی جب پوری دنیا اسرائیل کے جنگی جرائم، غزہ اور پورے فلسطین میں جاری ہولوکاسٹ اور نسل کشی کی گواہ ہے۔
آن لائن مہم میں کہا گیا تطا کہ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کی انتظامیہ کو آگاہ ہونا چاہیے کہ بھارتی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔اس طرح NFDC اور NMIC کا اسرائیلی فلموں کی نمائش ہماری اجتماعی انسانی تاریخ کے اس لمحے میںمکمل طور پر غیر اخلاقی، غیر ذمہ دارانہ، اور کم از کم کہنے کے لیے انصاف کے منافی ہے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کا مجرم ہے۔” “اس طرح آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم [بینجمن] نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرے گا،اور ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔”
بیان میں اس سے قبل زور دیا گیا تھا کہ اس طرح کے ثبوتوں کی موجودگی میں، NFDC کو فوری طور پر نام نہاد اسرائیل فلم فیسٹیول کو منسوخ کرنا چاہیے۔