Sunday, September 8, 2024
homeاہم خبریںاسرائیل کا ایران پر ’میزائل حملہ‘، ایران کا 3 ڈرونز مار گرانے...

اسرائیل کا ایران پر ’میزائل حملہ‘، ایران کا 3 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

تہران

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد صیہونی فوج نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل داغ دیے، تاہم ایران نے اِن میزائل حملوں کی تردید کردی۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہے، حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر ’میزائل داغے‘ ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین